ڈی ایس سی پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15فیصد کردی گئی
متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا جب کہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.

81سے بڑھ کر 10.96فیصد کردی گئی ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15فیصد کردی گئی ہے ۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)حکام کا کہنا ہے کہ پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 10 بی پی ایس اضافے کے بعد 13.68 فیصد ہوگئی۔اس کے علاوہ ازیں سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے ) اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے ) کی جانب سے پیش کردہ شرح 70 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 9.74 فیصد سے 10.44 فیصد ہوگئی۔دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے اور اب اس پر 11.5 فیصد کے مقابلے میں 10.5 فیصد ریٹرن دیا جائے گا۔منافع کے گوشواروں میں یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی ہیں۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بی پی ایس

پڑھیں:

لاہور، امانت میں خیانت، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔

اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کروا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف خان نے کمپنی کے اکاؤنٹ سے 1 ارب سے زائد کی ذاتی ٹریڈنگ کی، کیس کا عبوری چالان جمع
  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
  • سٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند ترین سطح پر، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کا اظہار: وزیراعظم
  • لاہور، امانت میں خیانت، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے
  • قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل
  • قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا
  • پاک جنوبی افریقہ جوائنٹ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا
  • پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل کا مالدیپ کا دورہ