پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقعات کے سبب مثبت آغاز ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ایس ایکس
پڑھیں:
اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹس کی ایک کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے مشہور کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کو صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کیا ہے۔
راکٹ 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے لانچ کیا گیا۔
۔اس مشن کا مقصد 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں تیز رفتار، کم تاخیر والے انٹرنیٹ لوگوں ک وفراہم کرسکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز پر زمین پر واپس آیا جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔