پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 42 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز مثبت ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 208 پر آ گیا۔
شیئر مارکیٹ کا 100 انڈیکس آج اب تک کے کاروبار کے دوران 1 لاکھ 13 ہزار 550 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 9 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر فی اونس ہے۔
اشتہار