ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 621 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان جو نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 3 اور بھارت کے خلاف 46 رنز بنا سکے، 16ویں سے 20ویں نمبر پر چلے گئے اور اب ان کے پوائنٹس 616 رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز
امام الحق جنہوں نے بھارت کے خلاف اپنے کم بیک میچ میں صرف 10 رنز بنائے، 582 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
اوپنر صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں آٹھ درجے نیچے آ کر 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ان کے پوائنٹس 572 ہیں۔
نائب کپتان سلمان علی آغا 46 ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے 544 پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 42 اور بھارت کے خلاف 19 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے
ویرات کوہلی کی ٹاپ فائیو میں واپسی
بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف دبئی میں 51ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
بھارت کی بیٹنگ رینکنگ پر گرفت مضبوط ہے، جہاں شبمن گل پہلی اور روہت شرما تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: شدید عوامی ردعمل نے پاکستانی کرکٹرز کو پریشان کردیا
دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے وِل ینگ (آٹھ درجے ترقی کے ساتھ 14ویں نمبر پر)، انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجے اوپر آ کر 17 ویں نمبر پر اور راچن رویندرا 18 درجے بہتری کے ساتھ 24ویں نمبر پر شامل ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، جو چیمپئنز ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، پانچ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے نویں نمبر پر چلے گئے ان کے پوائنٹس 619 ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حارث رؤف چھ درجے نیچے جا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کے پوائنٹس 553 ہیں۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے دو درجے ترقی کے بعد 42 ویں پوزیشن حاصل کر لی، ان کے پوائنٹس 491 ہیں۔
لیگ اسپنر ابرار احمد 26 درجے ترقی کے بعد 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دیگر بولرز کی کارکردگی
سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشانا جو چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں بدستور نمبر ون بولر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: کن دو کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں شامل نہ کرنا بڑی غلطی تھی؟ جیسن گلیسپی نے بتادیا
جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دو درجے اوپر جا کر چھٹے اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا دو درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا چار درجے اوپر آ کر 16ویں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 31 درجے بہتری کے بعد 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں چیمپئنز ٹرافی ان کے پوائنٹس نیوزی لینڈ کے درجے ترقی کے ترقی کے بعد مزید پڑھیں پاکستان کے بھارت کے کے خلاف کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
کراچی:ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔
پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔
تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1536.70 پوائنٹس کے اضافے سے 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 479.12 پوائنٹس کے اضافے سے 35696.26 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 707.47پوائنٹس کے اضافے سے 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2158.95پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 5.66فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 19حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 455 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 247 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 132.95 روپے بڑھکر 1462.40روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ 102.48 روپے بڑھکر 7173.33روپے ہوگئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان بھاؤ 88.96 روپے گھٹ کر 3233.01روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 19.52روپے گھٹ کر 1999.51روپے ہوگئے۔