اسلام آباد: کچرے اور ملبے کا ڈھیر، مارگلہ میں ’ویو پوائنٹ‘ کی تعمیر انتظامیہ کی توجہ کی منتظر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
جا بجا پھیلا کچرا اور ملبے کے ڈھیر کے باعث اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں 'ویو پوائنٹ' کی تعمیر انتظامیہ کی توجہ کی منتظر ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تفریحی مقامات مونال اور لامونتانا کو مسمار کرکے انہیں ویو پوائنٹ میں تبدیل کرنا تھا لیکن اب یہاں ہر سو کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔
گزشتہ سال تک رمضان المبارک اور عید جیسے مواقعوں پر یہ مقامات رونق کے محور تھے، شہری اس سال بھی مارگلہ کے پہاڑوں کا رخ کر رہے ہیں۔
بیرون ملک سے وطن واپس آئے شہری نے کہا کہ وہ اب کھنڈر میں اسلام آباد کا نظارہ کرتے ہوئے افطار کر رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں غیر ملکی سیاح مارگلہ کے پہاڑوں سے اسلام آباد کا دلفریب نظارہ دیکھنے یہاں کا رخ کرتے ہیں، کھنڈرات اور ملبے پر چند پودے لگانا کافی نہیں، اسلام آباد انتطامیہ اس مقام پرخوبصورت ویو پوائنٹ بنائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔پشاور، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔سوات، مینگورہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستا ن میں تھا۔