کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ آغاز میں 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مگر اس کے بعد انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، جس کے بعد انڈیکس 111,703 پوائنٹس پر آ گیا۔

 

گزشتہ روز بھی کچھ وقت کے لیے انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا، مگر کاروبار کے اختتام تک یہ ایک لاکھ 13 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔ دوسری طرف، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

سٹاک ایکسچینج میں مندی،697پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شرح سود میں توقعات کے برعکس ایک فیصد کمی کے باعث منفی اثرات ہیں۔سٹاک مارکیٹ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں697پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار823پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے،گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے  ایک   لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا دی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 360 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار  520پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔     دوسری جانب کل گورنر سٹیٹ بینک نے  مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا ، گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا تھا، شرح سودایک فیصد کمی سے12فیصد ہوگی تھی،پہلے شرح سود 13 فیصد تھی۔    

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 100 انڈیکس میں 1719 پوائنٹس کا اضافے
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،722پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی،100 انڈیکس میں 543 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی سے 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار، مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی کا شکار
  • سٹاک ایکسچینج میں مندی،697پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا