پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا اور 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس مثبت تبدیلی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2 ہزار 24 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 252 پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس، کاروباری ہفتے کے آخری دن 1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر بندپاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آخری دن1 لاکھ 15 ہزار سے اوپر پر بند ہوا ہے۔
اس دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 689 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 773 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 83 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورانیے میں 2 اعشاریہ 78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئر بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 161 اعشاریہ 42 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 14 ارب بڑھ کر 14244 ارب روپے رہی۔