مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 114197 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی