پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے ہوگئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی و صوبائی ادارے بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بل نادہندگان میں شامل ہیں۔
روز نامہ جنگ نے دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے 3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔دفاع کے اداروں نے سب سے زیادہ 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے آئیسکو کو دینے ہیں۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، چیئرمین سینیٹ آفس بجلی بلوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا، پارلیمنٹ لاجز آئیسکو کا 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
آئیسکو دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ بجلی بلوں کی مد میں 24 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، کینٹ بورڈ چکلالہ بجلی بلوں کی مد میں2 ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، واسا نے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کو 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے ہیں۔پنجاب پولیس نے آئیسکو کو 18 کروڑ 60 لاکھ روپے دینے ہیں، ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا3 کروڑ30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں۔وزارت ریلویزسمیت دیگر کئی ادارے بجلی بلوں کی مد آئیسکو کے ڈیفالٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر
مزید :