پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج صبح 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 114,230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 400 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 282600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 342 روپے اضافے کے بعد 242283 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222100 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 02 ڈالر اضافے کے بعد 2705 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا