2025-03-20@13:55:50 GMT
تلاش کی گنتی: 14893

«مہر شہریار»:

    سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور...
    فوٹو: فائل لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔
    نیویارک: اقوام متحدہ کے تحت جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ نے مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو 109 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی ایک درجہ کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا لیکن اس سال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں پوزیشن پر آ گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے کی بہتری کے ساتھ 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ کر اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں سب سے پہلے فن لینڈ، دوسرے نمبر پر...
    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے...
    الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہی ہے، صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل ضروری ہے، لیکن حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی...
    وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی گئی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)حکام کا کہنا  ہے کہ پنشنر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، جس کے بعد چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا، شریف اللہ پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلیم شہاب کو ایڈیشنل...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک وسیع و عریض الیکٹرک وہیکل میگا فیکٹری کی تعمیر کی ڈرون فوٹیج آن لائن منظرعام پر آئی ہے، جس میں ژنگژو میں قائم ”BYD“ فیکٹری کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فیکٹری مکمل ہونے کے بعد 50 مربع میل پر محیط ہوگی، جو امریکی شہر سان فرانسسکو سے بھی بڑی ہوگی اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ سمیت جدید سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈرون فوٹیج میں فیکٹری کی وسعت اور جدید تعمیراتی ڈیزائن کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس بڑے صنعتی کمپلیکس میں جدید پروڈکشن یونٹس، اونچی عمارتیں، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹس اور ایک مربوط سڑکوں کا نیٹ ورک شامل ہے۔ مزید تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملازمین کے لیے ایک علیحدہ رہائشی قصبہ...
    لندن(نیوز ڈیسک)ڈیٹنگ ایپس کے اس دور میں جہاں تعلقات کی نوعیت بدل رہی ہے، وہیں بے وفائی کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں خواتین اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کی ٹنڈر پر خفیہ سرگرمیوں کی جانچ کے لیے آن لائن سرچز کا سہارا لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے ایک شہر میں کی جانے والی تمام ٹنڈر سے متعلق سرچز میں سے 27.4 فیصد کا مقصد اپنے ساتھی کی بے وفائی کا سراغ لگانا تھا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 62.4 فیصد سرچز خواتین کی جانب سے کی گئیں، جو یہ جاننا چاہتی تھیں کہ آیا ان کے شوہر یا بوائے فرینڈ خفیہ طور پر...
    ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزرا سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان)سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، واضح کیا کہ کوئی نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوشہ...
    دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی. سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے.سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے. گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج...
    سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی...
    بھارت میں رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں بھی مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کی ایک یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے کیمپس میں نماز ادا کرنے پر طالب علم خالد دھان کو گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا۔ خالد دھان کی غیر قانونی حراست کے خلاف 400 سے زائد طلبا نے یونی ورسٹی میں احتجاج مظاہرہ کیا جس میں طالب علم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کو مسلم طلبا کا اپنے حق کے لیے کیا گیا احتجاج ایک آنکھ نہ بھایا۔ پولیس نے احتجاجی طلبا کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی...
    لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج روزانہ کی بنیاد پر لیگی قائد کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے لئے معروف ایچ ون بی ویزے کا نیا اور شفاف نظام متعارف کرادیا ۔ رپورٹ کے مطابق H-1B ویزا پروگرام آج 20 مارچ سے اہم تبدیلیوں کے بعد نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے تحت فارن لیبر ایکسیس گیٹ وے (FLAG) پانچ سال سے پرانی تمام درخواستوں کو حذف کر رہاہے۔ لہذا، اگر کسی کیس کی حتمی تاریخ 22 مارچ 2020 ہے، تو درخواست اس سال 22 مارچ کو حذف کر دی جائے گی۔ پرانی H-1B درخواستوں کو حذف کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، H-1B سمیت تمام عارضی لیبر کنڈیشن ایپلی کیشنز کو...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ اداکارہ نے رواں سال کے آغاز میں دبئی کے رہائشی محمد راشد سے شادی کی تھی۔ نیلم منیر کے ہمسفر محمد راشد نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محبت بھری اسٹوری شیئر کی ہے جسے اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔ محمد راشد نے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کے شوہر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اہلیہ کو اپنی دنیا قرار دیتے انہیں اپنے لیے خوشی اور راحت کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ...
    ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفی عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے، ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا، کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزار نے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ایک ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ساحر حسن نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحییٰ کا کزن شاہ نور میرا دوست تھا، اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔ مجھے گھر پر نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی۔مجھے سپلائی کی جانے...
    پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ خواجہ آصف...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  وزیراعلی خیبر پختوںخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزراء سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان) سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوخہ رکگتی ہیں، پی ٹی آئی اس بڑی میٹنگ سے باہر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں بھی ایسی میٹنگز سے باہر رہے، پی ٹی آئی حکومت...
    ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا، کامران قریشی کو اسلحے  اور پولیس مقابلے کے پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ انیل حیدر کے مطابق ملزم کامران قریشی کے خلاف ایک نائن ایم ایم پستول اور منشیات کی برآمدگی کے نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد گھر سے ملنے والا تمام اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔ ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ اسلحے کی...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔ حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔روز نامہ جنگ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماوں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلئے بھی اکٹھے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہئے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں۔اس...
    چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور  چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھی یہ چلایا ہے۔عامر میر نے کہا کہ دو ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا لیکن تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ...
    ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 2000 روپے بڑھ کر 8 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا حکومت کا ایکشن حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...
    مرکزی سیکرٹری جنرل نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم وفد کا ناصر عباس شیرازی کی قیادت جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کا دورہ، علامہ علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ایم ڈبلیو ایم وفد کا ناصر عباس شیرازی کی قیادت جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کا دورہ، علامہ علی رضا نقوی...
    ملک کے پانی کی کمی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 4 فٹ رہ گیا۔ چشمہ بیراج میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔ دریائے راوی میں بھی 13 سو کیوسک پانی موجود ہے۔ ملک بھر کے ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی کمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ صرف چار فٹ رہ گیا۔ چشمہ بیراج میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کااخراج بند ہونے دریائے جہلم بری طرح متاثر ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کمی 53 فیصد تک جا پہنچی۔ سکھر بیراج...
    شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔ان کا...
    سٹی42:  اسلافِ جمعیت علمائے ہند  سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی،  جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے  و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ  کوئٹہ میں ہوئی۔   مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں  ہزاروں افراد شامل ہوئے۔  حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب  اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ  اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے  ہزاروں کی تعداد میں  شرکت کی  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں...
    غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیل نے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی۔حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن...
    صدر ن لیگ نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ ان کے ذاتی معالج نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کر دیا ہے تاکہ ان کی صحت پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جا کر مکہ اور مدینہ میں گزارتے...
    پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔ برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔ امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، جو 2.8...
    چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ  یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا،چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ  یون نان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ یون نان کو مغربی علاقوں کے عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ہوگا،مستحکم انداز میں ترقی کرنے کے اصول کے مطابق اعلی معیار کی ترقی پر زور دینا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے...
    جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ جامع عربیہ مطلع العلوم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان کوئٹہ میں ہوگی۔ یاد رہے کہ  جمیعت علما اسلام  ف کے سنیر رہنما اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد بدھ کی شام بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کی طبیعت گھر میں ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ...
    بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
    ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔ پولیس نے بچے کی شناخت...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز  کے نام سے ہوئی ، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا   ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کیں، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ بیان کے مطابق ملزم کے خلاف PECA-2016  کے تحت...
    ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ یون نان کے لی جیانگ شہر میں  ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک اور قدیم شہر  لی جیانگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کی ترقی  ، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور استعمال ، اور چینی قوم کی یکجہدی کے احساس کو فروغ دینے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ Post Views: 1
    یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی...
    سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ حالات مزید بگاڑ کی طرف جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا دھرنا جاری ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی مطالبے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ...
    وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ضلع گانچھے خصوصا ًحلقہ ون کے عوام کو جلد دانش اسکول کے قیام کی صورت میں ایک خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر برقیات نے اس پیش رفت کو علاقے کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی قدم قرار...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں لیکن یہ فیصلہ وہ صرف اسی وقت کریں گی جب انہیں اپنی زندگی کا صحیح ہمسفر ملے گا حال ہی میں مایا علی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی شوبز اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی دورانِ گفتگو میزبان ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گی اس پر مایا علی نے جواب دیا کہ وہ اب شادی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں تاہم وہ اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا...
    معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی، جس میں انہوں نے چار شادیوں سے متعلق گفتگو کی تھی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دانش تیمور کے ایک تبصرے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا مجھے چار شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے میں کر نہیں رہا فی الحال یہ اور بات ہے اس بیان میں "فی الحال" کا لفظ تنازع کا باعث بن گیا کیونکہ مداحوں نے اسے اس انداز میں لیا کہ جیسے وہ مستقبل میں مزید شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد دانش تیمور نے...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے دورانِ تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے۔ یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں بالخصوص مفرور اور غیر حاضر افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی...
    اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا، نیز اس فیصلے کو من و عن لاگو کرنے کی کسی بھی کوشش پر بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس بلتستان "جی ایچ اے" کا ہنگامی اجلاس آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں منعقد ہوا جس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کابینہ کی طرف سے محکمہ صحت کے لیے پہلے سے موجود مقامی تعطیلات کو ختم کرنے کے فیصلے پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو نامعقول اور نہایت...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔  چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میڈیا نے بھی چلایا ہے۔ عامر میر نے کہا کہ تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ...
    پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل  اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔  دریں اثنا...
    جدہ سے  لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع  نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو  گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
    نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ ان کے ذاتی معالج نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کر دیا ہے تاکہ ان کی صحت پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ ٓ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جا کر مکہ اور مدینہ میں گزارتے...
    یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔  پاکستان اور بھارت کون سے نمبر پر ہیں؟اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ  میں 126 ویں نمبر پر تھا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔...
    سٹی 42 : قومی ایرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔  ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے ۔  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ ملک بھر کے کسی بھی ایرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم: پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے، پی ٹی آئی افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا، تاہم اس سال ایک درجہ تنزلی کے بعد 109 ویں نمبر پر چلا گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دنیا کے 10 خوش ترین ممالک: (1)فن لینڈ (2) ڈنمارک (3) آئس لینڈ (4) سوئیڈن (5) نیدرلینڈز (6) کوسٹا ریکا (7) ناروے (8) اسرائیل (9) لکسمبرگ (10) میکسیکو رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار پایا، جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے۔...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کا اعزاز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے نقد انعام اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق، یہ نقد انعام کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان جن کی قیادت اجیت اگرکر کر رہے ہیں، کو دیا جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں فتح کے ساتھ تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس دور دراز کی آبادیوں کو سستی اور پائیدار بجلی فراہم کر کے پاکستان کے دیہی توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود الملک نے مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا.(جاری ہے) یہ منصوبے انتہائی سستی شرحوں پر 2میگاواٹ تک بجلی پیدا کرتے ہیں جوگھریلو صارفین کے لیے 5 روپے فی یونٹ اور کمرشل صارفین کے لیے 8 روپے فی یونٹ ہے قیمتوں کے اس ماڈل نے پانچ سالوں کے دوران کمیونٹیز کو قومی گرڈ کی لاگت کے مقابلے میں ایک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے. فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل...
    2025 کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں فن لینڈ نے مسلسل 8ویں سال دنیا کے خوش ترین ملک کے طور پر اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے، تاہم امریکا مزید تنزلی کا شکار ہوکر 24 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو اس کی اب تک کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔ خوشی کے عالمی تناظر میں امریکا کی اس حالیہ تنزلی کا بظاہر سبب امریکا میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی، سیاسی طور پر شدید منتقسم معاشرہ اور مجموعی طور پر فلاح و بہبود میں کمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے اس سال بھی بھارت کو پچھاڑ دیا ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں پاکستان 109 ویں نمبر پر ہے، پڑوسی بھارت...
    سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، سحری کے وقت فضائی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں سحری کے وقت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف زیادہ تر عام شہریوں کے مکانات تھے، جنہیں پیشگی وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے جنوبی حصے، خاص طور پر خان یونس اور رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت دیکھی گئی، جہاں کم از کم دس رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔  شمالی غزہ میں بھی ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن...
    بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
    ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے 4 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ چاغی لیویز کے 4  اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نیچاروں  لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ غفلت برتنے والے لیویز کے خلاف تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔  ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔  اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری...
    جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس...
    مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کےلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔ تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔ مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے...
    پنجاب میں فرانزک سائنس کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں نئی لیبز قائم کی جائیں گی، فرانزک سائنس ٹیموں کو مزید موثر بنایا جائے گا، اور جرائم کی تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف جنگ میں پنجاب نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ اس...
    کراچی (نیوزڈیسک)دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی، سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔ دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزرا کی ایوان میں عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ برہم ہوگئے اور ایوان چلانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزراء کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کے امور چلانے میں عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے یہ فیصلہ ایوان کے احترام کی خاطر کیا گیا ہے اور وفاقی وزراء کی غیر موجودگی نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفٰی شاہ نے اجلاس کو احتجاجاً کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ ہم اصل تیاری ایشیا کپ...
    (گزشتہ سےپیوستہ) یہاں تو ہر گلی کوچے میں کئی کئی دکانیں کپڑے دھونے والوں کی موجود ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس لٹانے کے لیے کس قدر دولت ہے۔ بڑے گھرانوں کی بات تو الگ رہی، چھوٹے چھوٹے علاقوں میں گھروں میں کام کرنے کے لیے کئی کئی ملازمین رکھے جاتے ہیں پھر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے اخبارات اور تمام سیاسی لیڈر ملک کے طول وعرض میں مہنگائی کا بڑا شور شرابہ کرتے نظر آرہے ہوتے ہیں لیکن میں نے سروے کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کسی بھی دکان پر کوئی شے اس لیے فروخت ہونے سے نہیں رہ جاتی کہ اس کی قیمت زیادہ ہے، چاہے وہ کتنی...
    گوگل نے آج اپنا ڈوڈل ایرانی تہوار ’’نو روز‘‘ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ہے۔ ’’نو روز‘‘ کا جشن ایرانی سال کی ابتدا پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس موقع کو مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کے بنائے ہوئے ایک خصوصی ڈوڈل کے ساتھ منایا۔ نو روز کا یہ تہوار 20 مارچ کو بوقت 2:31 پر منایا جارہا ہے، جو کہ موسم بہار کے اعتدال (Spring Equinox) کے ساتھ ہم وقت ہے۔ یہ تہوار، جو فارسی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہے، 3,000 سال سے زیادہ عرصے سے منایا جارہا ہے۔ اس تہوار کو ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی، اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں تقریباً 30 کروڑ لوگ مناتے ہیں۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل...
    استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ چند دن بعد ترک صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے امیدوار نامزد ہونے والے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح ترک پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان پر کرپشن اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، تحقیقات کے دوران 100 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اکرم امام اعولو نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔ View this post on Instagram A post...
    چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز دبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم کیا جا...
    غزہ: اسرائیل نے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی۔ حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49...
    قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔ کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔ مزید پڑھیں: حارث رؤف...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ مغرب کی منافقت پر سیخ پا ہو گئیں، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی دیکھ کر اپنی آواز بلند کر دی۔ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ جب 7 اکتوبر کو 1 شیرخوار سمیت 36 اسرائیلی بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا تو ان کا غم منایا جاتا ہے، ان کی یاد منائی جاتی ہے، عالمی رہنمائوں نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی اہم میچز میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے...
    گوگل نے آج اپنا ڈوڈل فارسی تہوار ’’نو روز‘‘ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ہے۔ ’’نو روز‘‘ کا جشن فارسی سال کی ابتدا پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس موقع کو مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کے بنائے ہوئے ایک خصوصی ڈوڈل کے ساتھ منایا۔ نو روز کا یہ تہوار 20 مارچ کو بوقت 2:31 پر منایا جارہا ہے، جو کہ موسم بہار کے اعتدال (Spring Equinox) کے ساتھ ہم وقت ہے۔ یہ تہوار، جو فارسی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہے، 3,000 سال سے زیادہ عرصے سے منایا جارہا ہے۔ اس تہوار کو ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی، اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں تقریباً 30 کروڑ لوگ مناتے ہیں۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  جشن نوروز کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان بے شمار نعمتوں جس سے انسان کو نوازا گیا ہے کی شکرگزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے، اس خوشی کے موقع پر میں پاکستان...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات نے محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا کام انسان دوستی، خیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترویج دینا ہوگا۔ یہ ادارہ انسان دوستی، رفاہی اور ترقیاتی کاموں کی ثقافت کو فروغ دے گا اور متاثرہ افراد کو امداد اور ریلیف فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے پر بھی کام کرے گا۔محمد بن زید فاونڈیشن فار ہیومینٹیرین امپیکٹ کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں امارات ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں میں اپنے پروگرام کو 500 ملین...