ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 2000 روپے بڑھ کر 8 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

حکومت کا ایکشن

حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت نے ایکشن لیا ہے اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے جبکہ ریٹیل پرائس 164 روپے فی کلو ہوگی۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سی سیاسی شخصیات یا ان کے رشتہ دار شوگر ملز کے مالک ہیں؟

بڑے سیاستدان شوگر ملوں کے مالکان

ماضی میں نیب کی جانب سے چینی بحران کی انکوائری کے دوران شوگر ملز اور ان کے مالکان کے نام اور دیگر تفصیلات کے ساتھ ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس کے مطابق ملکی بڑے سیاستدان شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔

شریف فیملی

شریف فیملی اور ان کے رشتہ داروں کی ملکیت میں 6 شوگر ملز ہیں، جن میں حمزہ شوگر ملز، رمضان شوگر ملز، ایچ وقاص شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز شامل ہیں۔

نوازشریف کے رشتے دار

نواز شریف کی دیگر رشتہ دار عبداللہ شوگر ملز، چنار شوگر ملز چوہدری شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز اور یوسف شوگر ملز کے مالک ہیں۔

آصف زرداری اور ان کے رشتے دار

صدر آصف علی زرداری کی اور ان کے رشتہ دار 6 شوگر ملوں کے مالک ہیں۔ ان میں انصاری شوگر ملز، سکرنڈ شوگر ملز، کرن شوگر ملز شامل ہیں۔ جبکہ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف بھی اشرف شوگر ملز کے مالک ہیں۔

چوہدری شجاعت اور فہمیدہ مرزا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی پنجاب شوگر ملز کے مالک ہیں۔ جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا، مرزا شوگر ملز اور پنجریو شوگر ملز کی مالک ہیں۔

جہانگیر خان ترین

سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین بھی 3 شوگر ملز کی ڈی ڈبلیو ون، ڈبلیو 2 شوگر ملز اور گلف شوگر ملز کے مالک ہیں جبکہ چوہدری پرویز اشرف اور خسرو بختیار بھی رحیم یار خان شوگر ملز کے پارٹنرز ہیں۔

ہمایوں اختر اور ہارون اختر

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ہمایوں اختر کے بھائی سابق سینیٹر ہارون اختر اور ان کے پارٹنرز کمالیہ شوگر ملز، تاندلیانوالا شوگر ملز، والہ میران  شوگر ملز اور لیہ شوگر ملز کے مالک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری چوہدری شجاعت شوگرملز فہمیدہ مرزا نوازشریف ہارون اختر ہمایوں اختر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت شوگرملز فہمیدہ مرزا نوازشریف ہارون اختر ہمایوں اختر شوگر ملز اور اور ان کے رشتہ دار چینی کی کی قیمت

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں : اسحاق ڈار

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں : اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہوگی اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو، 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنے پر بضد، حکومت کا انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شوگر ملز سے 140 روپے کی یقین دہانی لینے والی حکومت 159 روپے پر مان گئی
  • سستی چینی اب خواب ہوئی ، فی کلوقیمت کیا ؟ جانیں 
  • چینی کی قیمت 164 روپے کلو سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے: نائب وزیراعظم
  • چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں : اسحاق ڈار
  • ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار
  • چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، ہارون اختر
  • چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا: ہارون اختر
  • کراچی، چینی تھوک ریٹ  2 روپے کم، لاہور میں170 روپے کلو  فروخت