ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات نے محمد بن زاید ہیومینٹیرین امپیکٹ فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا کام انسان دوستی، خیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترویج دینا ہوگا۔ یہ ادارہ انسان دوستی، رفاہی اور ترقیاتی کاموں کی ثقافت کو فروغ دے گا اور متاثرہ افراد کو امداد اور ریلیف فراہم کرے گا۔

اس کے ساتھ یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے پر بھی کام کرے گا۔محمد بن زید فاونڈیشن فار ہیومینٹیرین امپیکٹ کے ذریعے اگلے پانچ سالوں میں امارات ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں میں اپنے پروگرام کو 500 ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد امارات میں موجود خیراتی اقدامات کو توسیع دینا ہے۔

فاونڈیشن کی حکمت عملی انسانی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گی۔ عالمی صحت کی ترجیحات کی حمایت کی جائے گی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے مواقع فراہم کرنا بھی فاونڈیشن کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ان کی خوشحالی کے حصول کے لیے امید افزا حل پیش کرنے میں سرمایہ کاری کرکے عالمی صحت اور سب کے لیے جامع ترقی کے شعبے میں پائیدار کوششیں کی جائیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کے لئے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی اے سے 11افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز طلب کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے کی بھجوائی گئی فہرست میں چینی کے مبینہ جعلی خریداروں کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مبینہ خریداروں کے صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل سمز کے نمبر فراہم نہیں کیے گئے۔ چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گانچھے میں جلد دانش سکول قائم کیا جائے گا، صوبائی وزیر
  • یو اے ای ثالثی، روس، یوکرین 350 قیدیوں کا تبادلہ
  • یو اے ای ثالثی: روس، یوکرین 350 قیدیوں کا تبادلہ
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • ایف آئی اے نے چینی مافیا  کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں
  • کیا بی ایل اے کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کو فوجی و مالی امداد فراہم کرے گا؟
  • بلوچستان، صوبائی کابینہ کا اجلاس، صوبے سے متعلق متعدد فیصلے
  • خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف