انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

 اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔

مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری کئے، سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری جاری

معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔

اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھے ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اداکارہ نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں اور پولیس کو جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تاحال اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا، ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
  • راولپنڈی: پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانیوالے 2 ملزمان گرفتار
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج: 110 روز سے گرفتار پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان
  • عدالت کاپی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
  • چکوال، جائیداد کی لالچ میں بہن بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا کیس ردی کی نذر ہونے کا خدشہ