بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کا اعزاز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے نقد انعام اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق، یہ نقد انعام کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان جن کی قیادت اجیت اگرکر کر رہے ہیں، کو دیا جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں فتح کے ساتھ تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بورڈ خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کو 58 کروڑ روپے (ایک ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 180 پاکستانی روپے) کا کیش انعام دیا جائے گا۔ یہ مالی اعزاز کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی محنت کا پھل ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنّی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک آئی سی سی ٹائٹل جیتنا خاص بات ہے اور یہ انعام ٹیم انڈیا کی عالمی سطح پر محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے۔ یہ نقد انعام اس محنت کا اعزاز ہے جو ہر کوئی پس پردہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2025 میں ہماری دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے۔ پہلے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کو ملی اور یہ کامیابیاں ہمارے ملک میں کرکٹ کے مضبوط نظام کو اجاگر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 جیتنے پر 2.

24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی تھی جو 19 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 680 انڈین روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز دیے گئے جو 31 کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ رقم بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 انعامی رقم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ٹیم کو

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ’تھوک‘ پر سے پابندی اٹھا لی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی ختم کر دی ہے۔ جمعرات 20 مارچ کو ہونے والے کپتانوں کے اجلاس میں آئی پی ایل کی بیشتر ٹیموں کے کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔

بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ آج کے اجلاس میں کپتانوں نے اس سیزن کے لیے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی نے کپتانوں کو گیند پر تھوک کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنے کو کہا تھا۔

کووڈ-19 کی عالمی وبا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی، جس سے فاسٹ باؤلرز کے لیے ریورس سوئنگ کرانا مشکل ہو گیا تھا۔

بی سی سی آئی نے بھی 2020 میں کووڈ-19 کے باعث آئی پی ایل کو بھارت سے باہر منتقل کرنے کے بعد اس پابندی کو برقرار رکھا تھا۔ 2021 میں بھی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کرنا پڑا تھا جب پہلے مرحلے کے دوران آئی پی ایل کیمپوں میں کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔

حالیہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے بھی آئی سی سی سے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شامی نے کہا تھا، ’ہم ریورس سوئنگ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر تھوک کے استعمال کی اجازت نہ ہونے کے باعث یہ ممکن نہیں ہو رہا۔ ہم مسلسل اس کی اجازت دینے کی اپیل کر رہے ہیں کیونکہ اس سے کھیل مزید دلچسپ ہوگا۔‘

آئی پی ایل 2025 کا افتتاحی میچ ہفتہ 22 مارچ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور راجت پٹیدار کی قیادت میں رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) آمنے سامنے ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی سے نقصان نہیں بلکہ 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، پی سی بی
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ’تھوک‘ پر سے پابندی اٹھا لی
  • چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کتنا منافع یا نقصان ہوا؟ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا
  • چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹا ہے، پی سی بی
  • چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی
  • چیمینئر ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی
  • چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو بورڈ کتنی انعامی رقم دے گا؟ بڑی خبر آگئی
  • چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان ہوا، بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ