سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔
اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اہم وضاحت
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں وہ جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، جہاں روانگی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر رخصت کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ وفد بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوا نواز شریف نے بیٹی سمیت تمام وفد کی خیریت اور عمرہ قبول ہونے کی دعا کی دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی گزشتہ روز 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنا تھا مریم نواز کے اس دورے کو ذاتی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سرکاری امور کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے سعودی عرب میں قیام کے دوران مریم نواز اور وزیراعظم کی ممکنہ ملاقات کے امکانات بھی موجود ہیں