Express News:
2025-03-21@06:29:15 GMT

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.

81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی گئی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)حکام کا کہنا  ہے کہ پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 10 بی پی ایس اضافے کے بعد 13.68 فیصد ہوگئی۔

اس کے علاوہ ازیں سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) کی جانب سے پیش کردہ شرح 70 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 9.74 فیصد سے 10.44 فیصد ہوگئی۔

دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے اور اب اس پر 11.5 فیصد کے مقابلے میں 10.5 فیصد ریٹرن دیا جائے گا۔

منافع کے گوشواروں میں یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پر منافع کی شرح بی پی ایس گئی ہے

پڑھیں:

ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا

کراچی:

ایم کیوایم پاکستان نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کو گورنر سندھ پر شدید تنقید کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا،  24 مارچ کو اپنا وضاحتی  بیان مرکز میں جمع  کرانے کی ہدایت، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

 ایم کیو ایم کے جاری  کردہ اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق ضلع شرقی کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پر شدید تنقید کی تھی اور سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں رکن قومی اسمبلی اقبال محسود سے وضاحت طلب کی ہے۔ 

 ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ آپ نے ایم کیو ایم کے نامزد گورنر سندھ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور غیرمناسب زبان استعمال کی ہے،  گورنر سندھ کے حوالے سے جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی ہے اس پر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 24 مارچ کو تنظیمی مرکز بہادرآباد میں پیش ہوکر تحریری جواب جمع کرائیں، اگر جواب جمع نہیں کرایا تو آپ کے خلاف پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ، میئر کراچی،  حکومت اور میڈیا کے خلاف انتہائی غیرمناسب جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر پارٹی نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
  • قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل
  • پی ایچ اے نے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کردیا
  • ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس‘پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
  • آج پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ ملک کی سلامتی سے زیادہ اہم عمران خان ہے، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ، گنڈا پور شریک
  • کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی