Express News:
2025-03-20@20:31:14 GMT

تیسرا ٹی20؛ ہیڈکوچ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔

کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔

ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال ہوچکے ہیں، زیادہ تر ممالک نے الگ ٹی20 بنالی ہیں، ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبی نیشن بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا، ٹی 20 میں چارچھکے لگ جانا اتنی بڑی بات نہیں، شاہین کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا پڑے گی، شاہین کا آغاز بہت شاندار تھا، لیکن انجری کےبعد شاہین کو مسائل آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آن لائن جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلیریشن میں تبدیلیوں کا آڈٹ شروع

اسلام آباد:

ایف بی آر میں امپورٹرز کی جانب سے آن لائن جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلریشن فارمز میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا انکشاف ہوا ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے انکوائری شروع کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے 10 ہزار سے زائد گڈز ڈیکلیریشن فارمز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس طرح قومی خزانے کو 14.2ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ 

جس سے آن لائن گڈز ڈیکلیریشن کی شفافیت کے نظام پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، کہ ایک بار امپورٹنگ کمپنی، ایجنٹ، امپورٹڈ گڈز اور ڈیوٹی و ٹیکسز سے متعلق تمام معلومات آن لائن جمع کرانے کے بعد دستاویزات میں ردو بدل کیسے ممکن ہے۔ 

ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کو منظرعام پر لانے کے بعد ایف بی آر نے ٹرانس شپمنٹ گڈز ڈیکلیریشن فارمز کے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کا حکم جاری کردیا ہے۔ 

یہ ٹیمپرنگ پاکستان سنگل ونڈو کے افسران کی ملی بھگت سے کی گئی ہے، ایکسپریس ٹریبیون کو موصول دستاویزات کے مطابق بدعنوان افسران نے ہارمونائزڈ سسٹم کوڈ کو تبدیل نہیں کیا، بلکہ اشیاء کی تفصیلات اور تعداد کے نمبروں میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ 

ایف بی آر کے ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو اس معاملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈرائی پورٹس پر داخل کیے گئے گڈز ڈیکلریشن میں ایچ ایس کوڈز اور مقدار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھیڑ چھاڑ برسوں سے جاری ہے، جس کا پتہ جی ڈیز کے لاگ ایڈٹ سے چلتا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے واقعے کی فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا، لیکن کچھ افسران جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں، اور معاملے کو دبانا چاہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے، جس نے کسٹم کو ہلا کر رکھ دیا، اس اسکینڈل کی زد میں پاکستان سنگل ونڈو بھی آرہا ہے، قبل ازیں، کسٹم میں ایک گٹھ جوڑ کا پتہ لگایا گیا تھا، جس میں 78 کرپٹ افسران اور اسمگلرز شامل تھے۔ 

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ گڈز ڈیکلریشن میں چھیڑ چھاڑ ایسے امپپورٹرز نے کی ہے، جنھوں نے اصل ڈیکلریشن  کراچی پورٹ پر داخل کیا، لیکن ان کی منزل پشاور، ملتان، لاہور اور فیصل آباد تھی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے، اور گہرائی سے تفتیش کی صورت میں یہ گٹھ جوڑ ٹوٹ سکتا ہے۔ 

ترجمان ایف بی آر نے معاملے کو سسٹم کی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریونیو پر پڑنے والے اثرات کی تحقیقی کی جائے گی، اسی لیے آڈٹ کا حکم دیا ہے، ایف بی آر ابتدائی طور پر مالی سال 2022، 2023 اور 2024 کا آڈٹ کر رہا ہے، اگر آڈٹ میں منفی نتائج سامنے آئے تو پھر آڈٹ کا دائرہ 2015 تک بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کے خلاف اگلا ٹی 20، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
  • عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی
  • رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ، مسلمانوں نے بیت المقدس کا رخ کرلیا
  • پاکستان نے دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا
  • آن لائن جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلیریشن میں تبدیلیوں کا آڈٹ شروع
  • پاکستان کا دہشتگردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ
  • کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
  • حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا
  • 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی