پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔

حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی والدہ کی عزت کرے، ان کے کام کو سمجھے اور انہیں سپورٹ کرے۔مایا علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اکثر شادی کو لے کر پریشان ہوجاتی ہیں تاہم ان کے بھائی اور کزنز ان کی والدہ کو سمجھاتے ہیں کہ مایا کو شادی کا فیصلہ خود کرنے دیں اور جب اسے کوئی اس کے مطابق شخص ملے وہ تب ہی شادی کرے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مایا علی

پڑھیں:

بھارتی سنیما کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی

بھارت(اوصاف نیوز) تیلگو سنیما (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمرامین محمد نواز اور اہلیہ سویتا ریڈی تھاڈا نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن نواز شادی کے بعد اپنے بیوی کے رویے سے تنگ تھا۔

نواز کی والدہ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز نے حیدر آباد میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی ذمہ دار اس کی اہلیہ ہے۔والدہ کے مطابق سویتا اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بیٹے کو کئی کئی دن بھوکا رکھتی تھی، والدہ نے الزام عائدہ کیا کہ سویتا خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی۔

خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ خودکشی سے قبل بیٹے سے بات ہوئی تھی جس دوران اس نے بتایا کہ وہ اب اس طرح مزید زندہ نہیں رہ سکتا اس کی بیوی اسے مار دے گی جس کے بعد اس نے پیر کو خودکشی کرلی۔
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

متعلقہ مضامین

  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے
  • مایا علی کی شادی سے متعلق اہم بیان
  • مایا علی کب شادی کریں گی؟
  • مایا علی شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا
  • بھارتی سنیما کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی
  • زندگی کے ہمسفر کے لیے اچھے انسان کا انتخاب کروں گی:حریم فاروق
  • سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، دفاع کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
  • عدنان سمیع سے طلاق کے بعد زیبا بختیار نے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے بتادیا
  • اب پردہ کرتی ہوں،پرانی تصاویر شیئر نہ کریں،معروف اداکارہ کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل