سٹی42:  اسلافِ جمعیت علمائے ہند  سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی،  جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے  و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ  کوئٹہ میں ہوئی۔  

مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں  ہزاروں افراد شامل ہوئے۔ 

حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب  اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ  اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے  ہزاروں کی تعداد میں  شرکت کی 

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں کردی گئی۔

حافظ حسین احمد کے جنازہ کے موقع پر دہشتگردوں کی کسی شرارت کے حقیقی خدشہ کے پیش نظر کوئٹہ بھر مین اور کوئٹہ آنے والے تمام راستوں پر خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ آج جمعرات کے روز  کوئٹہ میںموبائل فون کے تمام  نیٹ مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حافظ حسین احمد

پڑھیں:

جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 

سٹی42:  جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 

حافظ حسین احمد  تحریک بحالیِ جمہوریت ایم آر ڈی MRD کے دوران جمعیت علما اسلام کی صفوں  سے ابھر کر آگے آئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔

وہ جمعیت علما اسلام کے پالیسی ساز اور نظریہ ساز  عمائدین مین سر فہرست تھے۔ جمعیت کی سیاست میں انہیں ایک ستون کی حیثیت حاصل تھی۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

حافظ حسین احمد مرحوم  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے اور اپنی پارٹی کی ہدایت پر دیگر پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔

حافظ حسین احمد کو جمعیت علما اسلام کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنے مدلل اور برجستہ طرزِ گفتگو سے سیاسی پارٹی کے نیریٹیو کو مقبولِ عام بنانے کی نئی راہیں تلاش کیں۔  

حافظ حسین احمد گزشتہ کئی سالوں سے شدید علیل تھے

نامعلوم مسلح افراد نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین لی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ابوالخیر محمد زبیر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
  • جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
  • جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
  • جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔