اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  جشن نوروز کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان بے شمار نعمتوں جس سے انسان کو نوازا گیا ہے کی شکرگزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے، اس خوشی کے موقع پر میں پاکستان میں نوروز منانے والے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آئیں! آج ہم سب مل کر اس نوروز کو باہمی اختلافات کو ختم کرنے، شمولیت کے فروغ، علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہا ہے کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ملاقات کی. جس میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہبا زشریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری نے ملاقات کی۔ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کاروبار ی مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے باقاعدہ اور منظم رابطوں اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات
  • نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی نوروز کی مبارکباد
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جشن نو روز کے موقع پر تہنیتی پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
  • موسمیاتی تبدیلی، پاکستان زیادہ متاثر ممالک میں شامل، قوم شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: شہباز شریف
  • شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف