City 42:
2025-03-20@22:49:10 GMT

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

سٹی 42 : قومی ایرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ 

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

ملک بھر کے کسی بھی ایرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔ پرندے ٹکرانے سے ہر سال ایرلاینز کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔  ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

کوئٹہ سے ٹرین سروس 9 روز سے معطل، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے نقصان

کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔

ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی کے سبب بھی ریلوے کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

ٹرین بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ٹرین کا سفر نہ صرف سستا بلکہ آرام دہ بھی ہوتا ہے لوگ اب بسوں اور دیگر مہنگے سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

مسافروں نے حکومت اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی معاملات کو جلد از جلد حل کر کے ٹرین سروس بحال کی جائے تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ریلوے کے مالی نقصان میں کمی آئے۔

خیال رہےکہ  ریلوے حکام نے دہشتگرد حملے کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ ریلوے ٹریک کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم9 روز گزرنے کے باوجود ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے ٹرین سروس 9 روز سے معطل، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے نقصان
  • لاہور: جدہ جانے والے قومی ایئرلائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز تاخیر کا شکار
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر
  • چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کتنا منافع یا نقصان ہوا؟ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا
  •  جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا 
  • جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
  • مسافروں سے بھرا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ، معروف موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک