پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔
محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ انہیں مجرم قرار دے گی۔پیر صاحب پگارا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف قومی مفاد میں ساتھ دیں گے، جبکہ وسیع تر ذاتی مفاد میں کسی کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کو اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ سیاسی جدوجہد کا نقطہ آغاز قرار دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ملک سے آئین، عدلیہ اور جمہوریت کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی درانی کہا کہ
پڑھیں:
طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں، شرجیل میمن
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی، کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو سیکڑوں جیالے دہشت گردی کا نشانہ بنے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھل کر مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی امن چاہتی ہے، طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی ہو جائے کینال بننے نہیں دیں گے، یہ واضح پیغام صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کا ہے۔