2025-04-19@02:51:36 GMT
تلاش کی گنتی: 153
«عدالت نے ڈی»:
راولپنڈی: سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان عارف کے روبرو ہوئی جنہوں آج فیصلہ سنادیا۔ عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی مجرم کو کمرہ عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرم ثابت ہوچکا سرکاری ادارے کے ڈرائیور کو 37 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مجرم ڈرائیور نے شہری کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر 46 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹے۔ عدالت نے مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور 37 لاکھ 40...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں حکم دیا کہ فریقین پندرہ روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں اور آئندہ سماعت تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔تحریری حکم نامہ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست گزار غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر جاری کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے 16 اگست 2023 کو...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری مرتضیٰ گلشنِ اقبال سے 11 اپریل سے لاپتہ ہے۔ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کا بتایا جائے، پولیس رپورٹس پر عدم اعتماد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو... درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ شہری اکرم اسکیم 33 سے 12 اپریل سے لاپتہ ہے۔عدالت نے آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے گیس لیوی وصولی کی اجازت دے دی، تاہم پارلیمنٹ سے متعلقہ آرڈیننس کی توثیق تک رقم کے استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے کیپٹیو پاور پلانٹس استعمال کرنیوالے فیکٹری مالکان سے 791روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ گیس لیوی وصولی کے خلاف تین ہفتے قبل جاری حکم امتناع مشروط طورپر ختم کر دیا، اس سے آئی ایم ایف کے خدشات وقتی طور پر دور ہو گئے۔ یہ لیوی آئی ایم ایف کی ہدایات پر لگائی گئی تاکہ صنعتیں نیشنل گرڈ پر منتقل کی جا سکیں۔ حکومت لیوی کی رقم بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ عدالت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرنے، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل میاں علی حیدر نے بتایا کہ قصور میں حالیہ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق مواد درخواست کے ساتھ لگایا ہے مگر رجسٹرار آفس نے اس مواد کو ساتھ نہیں لگانے دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مواد ساتھ لگا دیں، درخواست کی اعتراض سمیت سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ قصور میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 2رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26نومبر احتجا ج پر درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،دونوں پی ٹی آئی رہنمااور ان کے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔ وہ صارفین جن پر انسٹاگرام نے بڑی پابندی عائد کر دی مزید :
ویب ڈیسک:ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا بڑی مشکل میں پھنس گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے 2016 میں اس وقت اچانک شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے تھے جب ایک خاتون فوٹوگرافر نے ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں ارشد کا بھی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے اور ان سے 1978 سے قبل رہائش کے ثبوت طلب کیے گئے ہیں جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ بانی کی ملاقات؛...
ارشد چائے والے کی شہریت پرسوالات اٹھ گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا بڑی مشکل میں پھنس گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ ہے۔مردان سے تعلق رکھنے والے 2016 میں اس وقت اچانک شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے تھے جب ایک خاتون فوٹوگرافر نے ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے تناظر میں ارشد کا بھی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے اور ان سے 1978...
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
کراچی: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے کارندے ملزم جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ ملزم سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم جمیل احمد ربانی کو 13 اپریل تک جسمانی...
اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کردیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت سے درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی پر جسٹس بابر ستار کی عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو جاری توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے رِٹ درخواست اور توہینِ عدالت کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالتی آرڈرز کی مسلسل خلاف ورزی میں نام سفری پابندی فہرست شامل کرنے اور اسکی سفارش پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی اپیل...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔ یہ سماعت دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔ کیس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید سمیت 120 ملزمان نامزد ہیں۔ مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ مقدمے کے کل 119 گواہ ہیں، جن میں سے 25 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ آج سماعت کے دوران سب انسپکٹر ریاض کو گواہ کے طور پر عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت...
انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے مقدمات کی سماعت کی، تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں درج مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک تفتیشی عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 مقدمات میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی، تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں درج مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں درج مقدمے میں شہریار آفریدی کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید :
راولپنڈی: راولپنڈی کی عدالت نے جھگڑے کے دوران شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر بیرونی قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک نور خان نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم ساجد حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے۔ یاد رہے کہ مجرم ساجد حسین نے معمولی جھگڑے پر محمد یونس کو 16 اگست 2023ء کو قتل کردیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے تھے۔ پی ایچ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔(جاری ہے) عمر ایوب پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی...
ایف آئی اے کا مقدمہ ،سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر مقدمے میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ملزمان آصف امداد اور حاجی ارشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈی اے (کیپٹل ڈیلوپومنٹ اتھارٹی )کے 4افسران کو گرفتار کیا تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف...
لاہور ہائی کورٹ--- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئیلاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کے خلاف تھانہ نصیر آباد، صدر اور حضرو میں جبکہ عالیہ حمزہ کے خلاف وارث خان، نیو ٹاون اور سول لائنز میں مقدمات درج ہیں جس پر دونوں ملزمان نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عالیہ حمزہ کی جانب سے فیصل ملک جبکہ راجہ بشارت کی جانب سے عرفان نیازی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے لیکن عدالت کے جج کے...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار ماں اور سوتیلے باپ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔ ڈی آئی خان: ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیسڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قتل سے قبل بچے سے زیادتی ہوئی یا نہیں، تفتیش جاری ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) طیب جان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچے...
پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
بشری بی بی کی 26نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق خاتون اول بشری بی بی کی 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرانے درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی،بشری بی بی کے وکلا انصرکیانی، شمس کیانی انسداددہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بشری بی بی کو تاحال پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا،جج طاہرعباس سپرا نے کہا آج ہی تفتیشی افسر کو ڈائریکشن دوں گاکہ بشری بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔بشری بی بی کے خلاف دہشت گردی دفعہ...
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی راجہ بشارت کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ رہنما تحریکِ انصاف راجہ بشارت نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے 4 مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی،اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی...
راولپنڈی: اکتوبر 2024ء سے لاپتا شہری کے اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی میں شہری کے مبینہ لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جسٹس طارق محمد باجوہ کے روبرو ہوئی۔ لاپتا شہری نور السلام کے بھائی محمد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے بھائی کو 16 اکتوبر 2024ء کو راجہ بازار سے اغواء کیا، میرے بھائی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اغواء کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ سی ٹی ڈی اور راولپنڈی پولیس نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ کسی شہری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری 2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری 2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے...
علامتی فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ڈی آئی خان نے بچی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں متوفی کے جسمانی نمونے میڈیکل کالج لیب پشاور بھیج دیے ہیں۔ڈی آئی خان کی سیشن عدالت میں گاؤں بگوانی میں بچی کو ونی کرنے اور باپ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ متوفی کے جسمانی نمونے میڈیکل کالج لیب پشاور بھیج دیے ہیں۔ ڈی آئی خان: پنچایت کی طرف سے کمسن بیٹی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشیڈی آئی خان کے گاؤں بھگوانی میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید احمد، عثمان ڈار و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔پیش ہونے والے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس: وکلا صفائی کی 9 مئی کے 13 مقدمات یکجا کرنے کی درخواستراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے۔ ...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔سندھ ہائی کورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ نادرا نے پانچ برس میں 71 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے، اکثریت کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اسلام آبادنادار کی جانب سے پانچ برس کے دوران 71... عدالت نے توہینِ عدالت پر دونوں افسران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا...
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 209 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دیگر گرفتار 615 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبراحتجاج کے 29 مقدمات درج ہیں۔ ضمانتیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جہلم، اٹک اور اڈیالہ جیل سے رہائی شروع ہوگئی ہے۔ عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔ ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں ، سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، آج صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے...
فوٹو: فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ڈی آئی خان نے ونی کیس میں لڑکی کے والد عادل کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ متوفی عادل کی قبر کشائی کی جائے۔علاوہ ازیں عدالت عدالت نے لڑکی کے والد عادل کا آڈیو پیغام فارنزک کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی خان: پنچایت کی طرف سے کمسن بیٹی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشیڈی آئی خان کے گاؤں بھگوانی میں ایک شخص کی مبینہ خود کشی کی تحقیقات جاری ہے۔ کیس کے دو اہم ملزمان ملک عنایت اور رمضان نے خود کو عدالت میں پیش کردیا۔ دونوں ملزمان نے 15 مارچ تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔پولیس نے بتایا کہ کیس میں دیگر...
خط میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیری رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن غیر انسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی توجہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں بھارتی حکومت کی طرف کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں، طویل نظر بندیوں اوردوران حراست ہلاکتوں کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم...
صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 کیسز میں بشریٰ بی بی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کی گئی۔ بی بی کے خلاف راولپنڈی میں 20 اٹک میں 10 اور چکوال میں ایک مقدمہ درج ہے۔
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمہ میں سلیمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 یوم کی توسیع کرتے ہوئے 22 مارچ تک سماعت ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری استثنی کی درخواست کے علاوہ سلیمان اکرم راجہ کی ضمانت میں توسیع کی بھی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 مارچ تک توسیع کردی دونوں ملزمان تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 2 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ دونوں کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، اغوا تاوان پھر بیہمانہ قتل سنگین ناقابل معافی جرم ہے۔ دونوں مجرمان عتیق خان اور یاسر علی کو اغوا جرم میں عمر قید بھی سنائی گئی، دونوں مجرمان کو مجموعی 23 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔ مجرمان عتیق اور یاسر نے فیصل کو اغوا کیا ایک کروڑ تاوان مانگا گیا، مجرمان نے مغوی کو یکم فروری 2021 کو...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران کہا کہ ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کے لیے فیز آؤٹ پالیسی بنانی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی طرف جانا بہت ضروری ہے چاہے اس میں دو یا تین سال کاعرصہ لگ جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا راولپنڈیلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری... جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کو رکشوں سے متعلق بھی پالیسی بنانی چاہیے، رکشوں کو بھی الیکٹرک رکشوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، بھارت اور دیگر...
سٹی42 : سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔ بعد...
عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا جرم نہیں، لیکن یہ الفاظ اچھے نہیں سمجھے جاتے۔ بھارت میں اکثر دائیں بازو کے انتہا پسند مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں 'پاکستانی' کہتے ہیں، لیکن عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں۔ عدالت نے جھارکھنڈ کے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کو ’پاکستانی‘ اور ’میان تیان‘ کہنے والے شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ الفاظ نہ تو مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتے ہیں اور نہ ہی کسی پر حملے کے مترادف ہیں۔ قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمد خرم نے اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے دی گئی سزائیں کلعدم قرار دے دیں،عدالت نے لیگی رہنماء حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔معزز عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق دستاویز پر کوئی اوور رائٹنگ یا ہیرا پھیری نہیں کی گئی اور جعلسازی کے ثبوت کے بغیر استغاثہ کا دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق زمین کے لین دین میں کسی دھوکہ دہی کی نشاندہی نہیں کی گئی ،سرکاری ریونیو ریکارڈ نے جعلسازی یا غیر قانونی اراضی کے...
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
راولپنڈی کی عدالت نے کم عمر گھریلو ملازمہ اقرا پر تشدد اور قتل کیس میں تیسری شریک ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نےتیسری ملزمہ روبینہ نوید کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ شریک ملزمہ نے کم سن گھریلو ملازمہ کو پڑوسی ہونے کے ناطے صرف اسپتال پہنچایا۔ ملزمہ روبینہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عدالت نے ملزمہ روبینہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی گھریلو ملازمہ اقرا پرتشدد اور قتل کیس کے مرکزی ملزمان راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11 الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
ویب ڈیسک: ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی...
اسلام آباد:ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ یہ ٹریفک...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقہ فوجی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو برنز یونٹ ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 32 سالہ شیراز اور ان کی اہلیہ صائمہ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 4 سالہ ضامن اور 7 سالہ زین شامل ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی تعیناتی کیس میں سینیئر افسر ڈاکٹر شہزاد افضل کی جگہ جونیئر افسر کی تعیناتی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اسد الرحمان گیلانی کو طلب کیا جس پر وزیر اعظم کے سیکرٹری عدالت میں پیش ہوگئے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل جسٹس بابر ستار کی عدالت میں موجود ہیں۔ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ21 کی افسر شہزادی شاہ بانو غزنوی کی او ایس ڈی رہنےکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ایف بی آر کے متعلقہ افسر کو جمعرات کو طلب کر لیا۔کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔عدالتِ عالیہ میں درخواست گزار کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں نام شامل کرنے کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ایسا ہی ایک کیس میرے پاس پہلے بھی آیا تھا، اُس کیس میں بھی ہائی پاور بورڈ شامل تھا جو بہت پاورفل ہے، انٹیلی جنس افسر نے تین لائن کی ایک رپورٹ لکھی اور سارے کا سارا بورڈ لیٹ...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
— تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی۔وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار...
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔ بعدازاں انسداد...
لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے مجرم محمد شعیب کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے سنایا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
محراب پور(جسارت نیوز) غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت کا فیصلہ،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی اے)کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد سخت میں ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا، فیصلہ کے مطابق غلام مرتضیٰ خان جتوئی پہلے جیل اور بعد میں اسپتال میں داخل ہوں گے، متعلقہ کیس کی آئندہ شنوائی 20 فروری مقرر کی گئی ہے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی پر لاڑکانہ ضلع کے دو پولیس تھانوں ڈوکری اور باڈھ میں مزید مقدمات سامنے آگئے، ان کے وکیل عبد اللہ کورائی کے مطابق دونوں مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا ہم قانونی طرح سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت...

محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
— فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکیراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔عدالت نے شاہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست‘عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ سے متعلق تاحال پالیسی نا بنانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ، پی ایم ڈی سی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں پی ایم ڈی سی کا کوئی کردار نہیں ہے ،آئی بی اے سکھر اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی حکومت سندھ کے وکیل...
راولپنڈی: گھریلو ملازمہ کو چاکلیٹ کھانے پر تشدد کرکے قتل کرنے والے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی معصوم بچی پر تشدد اور قتل کیس میں سول جج عمران قریشی نے ملزمان میاں بیوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شریک ملزمہ روبینہ نوید کو بھی 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے شوہر راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو اتوار تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے کیا ۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ...
راولپنڈی کےتھانہ بنی کے علاقے میں کم سن 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد کیا گیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ایس پی راول سے رپورٹ طلب کی اور ڈی ایس پی وارث خان کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج ہسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے اساتذہ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق...
راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈ یسک )راولپنڈی ڈویژن میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 24 سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کا معاملے میں عدالتی حکم پر 10 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا۔راولپنڈی کے 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے، انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک،حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل بھی...
امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔جج کارل نکولس نے 22 سو ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔ یو ایس اے آئی ڈی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کیخلاف بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے جج کارل نکولس کو صدر ٹرمپ نے 2009 میں تعینات کیا تھا۔ مقدمہ دائر کرنیوالی یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔ یونین کا یہ بھی موقف ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کیخلاف صدر ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی...
راولپنڈی: بشری بی بی کے خلاف درج کیے گئے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے دائرکردہ عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ عدالت کے جج صبح 10 بجے اڈیالہ جیل عدالت پہنچیں گے، دوسری جانب بشری بی بی کو بھی عدالت نے آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ بشری بی بی کے خلاف یہ مقدمات راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ اٹک کے تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے، وکیل کی استدعا ٭عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد کی عدالتوں میں ڈی چوک احتجاج (26 نومبر) سے متعلق بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالتوں میں26 نومبر احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں متعدد عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں17 فروری تک توسیع کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی عدالتوں میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں متعدد عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، لہٰذا رمنا پولیس کو...
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر...
محراب پور(جسارت نیوز) مویشی منڈی کی ملکیت کی تکرار پر عدالتی فیصلہ، مورو مویشی منڈی کی ملکیت کی دو فریقین کے درمیان جاری تکرار پر سینئر صول جج مورو کی عدالت نے دستاویز کی روشنی میں منظور چنڈ کا دعوی درست قرار دیتے اس کے حق میں فیصلہ جاری کیا ہے، یاد رہے کہ مذکورہ مویشی منڈی کی ملکیت پر منظور چنڈ اور شمس الدین میمن کے درمیان تکرار پر دونوں فریقین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ یہ نوٹس بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی سماعت تھی، مگر جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے، اور اس بات کی وضاحت طلب کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 3 ارب روپے سے زاید کے جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تینوں ملزمان پر جتنی کرپشن کا الزام ہے اتنی ہی رقم بطور ضمانت جمع کروائیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ تینوں ملزمان پر 66،66 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، ملزم امداد میمن گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں، جیل میں علاج ممکن نہیں میڈیکل بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے، ملزم اشرف کی اوپن...
راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی، جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل تھے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملے کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ گواہ اویس شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔
سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت سعید کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مابائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔