اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری حکمنامے میں حکم دیا کہ فریقین پندرہ روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں اور آئندہ سماعت تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
تحریری حکم نامہ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست گزار غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر جاری کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے 16 اگست 2023 کو احکامات جاری کیے تھے جنہیں درخواست گزار نے چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ قانون میں ترمیم سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 مئی 2025 کو مقرر کر دی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سی ڈی اے کے خلاف
پڑھیں:
این اے 18 دھاندلی کیس: تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع ختم کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے - 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت کی، جس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا اور این اے - 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی درخواست پر عدالت نے دھاندلی کی تحقیقات پر حکم امتناع جاری کردیا تھا تاہم اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کر دیا۔