سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔

رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی.

..

ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔

 عدالت نے رپورٹ کے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ شہری نے کلفٹن کے رہائشی علاقے میں ریسٹورنٹ چلانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کام کی جگہ پر ہراسانی میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی تھی جسے لاہورہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا، سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ :لاپتاافراد کی تحقیقات کیلیے مقدمات درج کرنے کا حکم
  • کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
  • سپریم کورٹ: سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پرسنیئر وکیل کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی
  • سندھ ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کا عدالتی شیڈول جاری
  • سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
  • کام کی جگہ پر ہراسانی میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبر پر ہے، سپریم کورٹ
  • جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
  • پی ٹی آئی ورکرز کنونشن درخواست:عدالت کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت