راولپنڈی: والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے بیٹے کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیاعدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا پیکا ترمیمی ایکٹ پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار
لاہور:ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نئے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد فوری روکا جائے۔ تاہم، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ پہلے تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے گا، پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی شقیں شامل کر کے آزادیٔ اظہار پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے اس بل کی منظوری کے لیے معمول کے قواعد معطل کر کے اسے فاسٹ ٹریک کیا، جو غیر آئینی اقدام ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور جب تک فیصلہ نہیں آتا، اس کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو روکا جائے۔