لاپتا شہری کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات، سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
اکتوبر 2024ء سے لاپتا شہری کے اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی میں شہری کے مبینہ لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جسٹس طارق محمد باجوہ کے روبرو ہوئی۔ لاپتا شہری نور السلام کے بھائی محمد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے بھائی کو 16 اکتوبر 2024ء کو راجہ بازار سے اغواء کیا، میرے بھائی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اغواء کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
سی ٹی ڈی اور راولپنڈی پولیس نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ کسی شہری کو تحویل میں نہیں لیا۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ اغواء کار کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارا بھائی اڈیالہ جیل میں نظر بند ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل نے کہا کہ
پڑھیں:
62 فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن، سروے رپورٹ جاری
صوبہ پنجاب کے 62 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے 36 اضلاع سے 6 ہزار شہریوں کی رائے جانے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا
سروے رپورٹ کے مطابق صوبے کے 62 فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، شہریوں کی جانب سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
دوسرے جانب روزگار کی عدم دستیابی کے معاملے پر 63 فیصد افراد نے حکومت کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔
سروے رپورٹ کے مطابق 57 فیصد شہریوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آئی ہے، جبکہ 17 فیصد نے کہاکہ گورننس مزید خراب ہوئی ہے۔
24 فیصد افراد سمجھتے ہیں پنجاب میں جیسی گورننس پہلے تھی اب بھی ویسی ہی ہے، اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔
سروے کے مطابق صوبے کے 59 فیصد شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہیں، جبکہ 16 فیصد نے ناراضی کا اظہار کیا، اسی طرح 24 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی قابل قبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا مقامی ٹیکنالوجی سے تجربہ کامیاب، کہاں کہاں مصنوعی بارش ہوئی؟
57 فیصد شہریوں نے بتایا کہ مریم نواز صوبے کے 57 اہم عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجز کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ 36 فیصد نے کہاکہ وہ ناکام رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب حکومت سروے رپورٹ کارکردگی مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز