City 42:
2025-04-12@23:22:13 GMT

ارشد چائے والا کی شہریت مشکوک، ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک:ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا بڑی مشکل میں پھنس گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ ہے۔

 مردان سے تعلق رکھنے والے 2016 میں اس وقت اچانک شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے تھے جب ایک خاتون فوٹوگرافر نے ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں ارشد کا بھی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے اور ان سے 1978 سے قبل رہائش کے ثبوت طلب کیے گئے ہیں جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

 جسٹس جواد حسن نے نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان چائے والا کی درخواست پر سماعت کی، فیصلہ میں کہا گیا کہ ارشد خان نے نادرا سمیت دیگر فریقین کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی کو چیلنج کیا،فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق، ایک ٹی وی چینل کی افوا کے باعث ارشد خان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا

 سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے، ارشد خان نے پاکستانی شہری ہونے کی کوئی دستاویز پیش نہیں کی، ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا درست عمل ہے۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ارشد خان پاکستانی شہری ہے، ارشد خان کے خاندان کی پاکستانی شہریت کی ایک پوری تاریخ ہے، ارشد خان سے 1978 سے پہلے کا ریزیڈنسی پروف مانگنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

  کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کا حکم

 وکیل کے مطابق پاکستانی سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے مطابق پاسپورٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

 فیصلہ کے مطابق عدالت فریقین کو 17 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتی ہے، سرکاری وکیل اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ ادارے رپورٹس جمع کروائیں۔

 عدالت نے نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

 واضح رہے ارشد چائے والا نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نادرا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا ، ان سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے ہیں جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت17اپریل کو طلب کرلیا۔
 
 

ڈیفنس سی ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا ’’کے ایف سی‘‘ پر پتھراؤ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ چائے والا کے مطابق

پڑھیں:

سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی:

ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو  کی وجہ  سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 42فیصد رہا، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب ہیٹ انڈیکس کے مطابق گرمی کی شدت 42ڈگری کےمساوی رہی۔ دیہی سندھ کے دادو اورحیدرآباد ائیرپورٹ کا پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آزادی مارچ کیسز، زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • آزادی مارچ کیسز؛ زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • جرمنی: تین سال میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ ختم
  • 26 نومبر احتجاج کیس، سالار خان کاکڑ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکان مقدمے سے ڈسچارج
  • وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان
  • قائم علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس، وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب
  • 4افغان بھائیوں کا بازیابی کاکیس؛آئی جی اسلام آباداور آئی جی پنجاب 16اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب 
  • امریکا چین باہمی تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان