پشاور، پادری کے قتل میں ملوث ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری 2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری 2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دی جو گزشتہ روز خارج ہوئی ہے، عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پادری کے قتل میں تفتیشی افسر ملزم کو
پڑھیں:
4 ارب سے زائد سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار
کراچی:ریجنل ٹیکس آفس نے 4ارب 20کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔
چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد کے مطابق ملزم بلال امام کے خلاف آر ٹی او ون میں ایک ارب 90کروڑ روپے جب کہ لارج ٹیکس آفس میں 2ارب 30کروڑ روپے مالیت کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الگ الگ مقدمات درج ہیں۔
سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم بلال امام گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ایف بی آر حکام نے کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ملزم سے مزید تحقیقات کی غرض سے اس کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔