چاکلیٹ کھانے پر تشدد سے گھریلو ملازمہ قتل، میاں بیوی جیل بھیج دیے گئے:ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
گھریلو ملازمہ کو چاکلیٹ کھانے پر تشدد کرکے قتل کرنے والے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی
معصوم بچی پر تشدد اور قتل کیس میں سول جج عمران قریشی نے ملزمان میاں بیوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شریک ملزمہ روبینہ نوید کو بھی 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عدالت نے شوہر راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو اتوار تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے کیا ۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی
قبل ازیں تھانہ بنی پولیس نے تینوں ملزمان کو سخت پہرے میں عدالت پیش کیا تھا۔ ملزمان نے گھریلو ملازمہ اقرا کو صرف بیٹی کی چاکلیٹ کھانے پر تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے آلہ قتل برآمد کیا جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
لاہور پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تشدد کرنے والے گرفتار
لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس کا ہرجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی خدمت کرتا ہے۔ ایس پی سول لائنز عبدالحنان، ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال سمیت پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔