راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے  احتجاج کے حوالے سے درج مقدمہ میں سلیمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 یوم کی توسیع کرتے ہوئے 22 مارچ تک سماعت ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اعظم سواتی کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری استثنی کی درخواست کے علاوہ سلیمان اکرم راجہ کی ضمانت میں توسیع کی بھی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 مارچ تک توسیع کردی دونوں ملزمان تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

لاہور:

الیکٹرک بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی تشہیر کے خلاف  عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر  سماعت کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پی آر سے جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری خزانے سے الیکٹرک بسیں خریدیں اور سرکاری بسوں پرورزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر لگا کرذاتی تشہیر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ذاتی تشہیر کرنے پر ذمے داروں کےخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدلت ذاتی تشہیر کے لیے خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئےواپس کرنے کا حکم بھی دے۔ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

بعد ازاں عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کونوٹس جاری
  • مضبوط پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےلیے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات
  • سلمان اکرم کی بات ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی نہیں: جے یو آئی سینیٹر
  • بشریٰ بی بی کے خلاف 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
  • 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کوجیل کے معاملات پر ٹویٹ مہنگاپڑگیا