لیگی رہنماؤں حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کی سزائیں کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمد خرم نے اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے دی گئی سزائیں کلعدم قرار دے دیں،عدالت نے لیگی رہنماء حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔معزز عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق دستاویز پر کوئی اوور رائٹنگ یا ہیرا پھیری نہیں کی گئی اور جعلسازی کے ثبوت کے بغیر استغاثہ کا دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق زمین کے لین دین میں کسی دھوکہ دہی کی نشاندہی نہیں کی گئی ،سرکاری ریونیو ریکارڈ نے جعلسازی یا غیر قانونی اراضی کے حصول کے دعوے کی تائید نہیں کی جبکہ فروخت کنندہ کے بیٹے نے تصدیق کی کہ اسکے والد نے جو کہ فوت ہو چکے ہیں قانونی طور پر زمین بیچی تھی۔(جاری ہے)
فیصلے میں کہا گیا کہ اگر دھوکہ دہی کی گئی ہوتی تو ملزمان اسکا ادراک ہونے سے قبل ہی زمین فروخت کر دیتے نہ کہ 16سال تک ذمین پاس رکھتے۔
تفصیلی فیصلے میں مذید کہا گیا کہ 16سال کے وقفہ نے استغاثہ نثار افضل کے اس دعویٰ کو کمزور کیا کہ ملزمان نے زمین غیر قانونی طور پر حاصل کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ زمین فروخت کرنے والے کی وفات کے بعد مقدمہ دائر کیا گیاجس پر استغاثہ سے سوال کیا گیا کہ قانونی کارروائی سے قبل فروخت کنندہ کے انتقال تک انتظار کیوں کیا گیا۔عدالت فیصلے کے مطابق اس تاخیر نے مدعی مقدمہ کی ساکھ کے بارے شکوک پیدا کئے ہیں جسکے بعد عدالت نے تمام ملزمان کا باعزت بری کرتے ہوئے انٹی کرپشن عدالت راولپنڈی علی نواز بکھر کے فیصلے کو کلعدم کر دیا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ سال ملزمان کو دفعہ 468,471,420 کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 58سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔مدعی مقدمہ نثار افضل نے موضع راجڑ میں 2ہزار کنال زمین کی غیر قانونی ملکیت منتقلی پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے گیا کہ
پڑھیں:
دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری
عمر ایوب اور عامر ڈوگر—فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت...
عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔