راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔
کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت مقدمات کے چالان عدالت میں پیش
پڑھیں:
ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، پولیس نے ایک اور مقدمے میں دھرلیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلایا گیا تھا جس کے بعد آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دیے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلایا گیا تھا جس کے بعد آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دیے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔