پی ٹی آئی ورکرز کنونشن درخواست:عدالت کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔ درخواست پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 22 مارچ مینارپاکستان جلسے کی اجازت کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی نے اکمل باری کے توسط سے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ پرامن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مینار پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔