2025-01-18@19:21:10 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«سربراہی اجلاس»:

    کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    امریکہ کی جوہری سلامتی کے بارے میں ایک انکشاف سامنے آیا، جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ کیوبا کے میزائل بحران اورسرد جنگ کے دوران، امریکہ نے مبینہ طور پر اپنے جوہری بم لانچ کوڈز کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی ”غلطی“ کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 1962 سے 1977 تک اس سادہ کوڈ کا استعمال کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے منطق ظاہری طور پر یہ یقینی بنانا تھا کہ فضائیہ کا کوئی غیر مجاز اہلکار جوہری حملہ نہ کر سکے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہری میزائلوں کے انتظام کے ذمے دار ایک سابق فوجی افسر کے مطابق امریکی جوہری بموں کے لیے لانچ پاس کوڈ ایک ناقابل یقین...
    اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان...
    اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔
    لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) لاس اینجلس میں تباہی پھیلانے والی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟ امریکی پولیس نے اہم گرفتاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے والی لاس اینجلس پولیس نے مبینہ طور پر آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی؟ اس حوالے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر کئی روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، تیز...
    اٹک : پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات، ابراہیم حسن مراد نے انکشاف کیا ہے کہ اٹک کے علاقے میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2.87 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ان کے مطابق یہ ذخائر 32 کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہیں، اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ان ذخائر کی تصدیق کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 127 مختلف جگہوں سے نمونے جمع کیے گئے، جو پنجاب کے معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ دریافت پاکستان کی معدنی دولت کے بہتر استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جو معاشی استحکام اور آئندہ...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدى کریں گے۔ تجربہ کار اسپنر مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ غضنفر اس وقت آئی ایل ٹی20 میں ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک صرف ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اس لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسکے علاوہ، اوپننگ بلے باز...
    ریوڈی جنیرو : برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شدید نقصان ہوا، جس میں 8 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے جنوب مشرقی علاقے اس قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اور مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔   بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں،  اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...
    لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہرین نے اگلے ہفتے کے موسم کی صورتحال کی بنیاد پر آگ کے مزید پھیلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اب تک لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی اصل تعداد کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے جو موجودہ تعداد سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں دو مقامات پر ہونے والی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے، جب کہ ہزارہا مکانات خاکستر ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس تباہی کو ''جنگی منظر‘‘ سے تشبیہ دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے رہائشی دل دہلا دینے والی تباہی سے نبرد آزما ہیں جبکہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لحاظ سے حکام کی تیاری اور ردعمل اورآگ بجھانے کی ابتدائی کوششوں کے دوران پانی کی قلت جیسے معاملات پر عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ گورنر گیون نیوسم نے جمعےکے روز شہر کی یوٹیلیٹیز کا '' آزادانہ جائزہ‘‘ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے آگ...
    اس موقع پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی بے لوث نمائندگی کی ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے آزادی کے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز بلے باز میکائل لیوس پاکستان شاہینز کے خلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
    اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
    نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی.  خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ملالہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں لڑکیوں کی تعلیم پر ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں. ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان میں بعض لوگ ان کی سرگرمی سے مشتعل تھے اور اس کے بعد سے وہ صرف ایک بار ہی ملک واپس آسکی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اتوار کو میں تمام لڑکیوں کے اسکول جانے کے...
    اسٹیٹ بینک پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27 جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10 مارچ، 5 مئی، اور 16 جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، افراط زر 4 اعشاریہ1فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔30جون تک پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں معیشت کی...
    اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق 2025 کی پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 10 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح 2025 کا تیسرا اجلاس 5 مئی 2025 کو ہوگا اور چوتھا اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ شیڈول آئندہ چھ ماہ کے دوران مانیٹری پالیسی کی ترتیب کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔   شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام
    ایکس پر صارفین نے امریکی اداکار جیمز وڈز کو یاد کروایا کہ وہ کیسے مظلوم فلسطینیوں کے گھر تباہ ہونے پر خوش ہوتے تھے، ایک فلسطینی شاعر اور سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’اب آپ بتائیں گے اپنے گھر کو تباہ ہوتے دیکھنا کیسا لگتا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بےقابو آگ کئی ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے جس کے باعث ہولی وڈ کے نامور اداکاروں کے گھر بھی آگ کی زد میں آئے ہیں جن میں غزہ جنگ کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز وڈز بھی شامل ہیں۔ جیمز وڈز گزشتہ روز ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ’یہ اپنے کسی...
۱