عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، فیصل چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں تھی، نومبر کے بعد سے دوستوں کی ملاقات نہیں کروائی جارہی، کبھی ملاقات نہیں کرواتے، کبھی پولیس ایکشن ہوجاتا ہے، جیل اتھارٹیز کے اس رویے پر عدالت سے رجوع کیا گیا، درخواست پر جج صاحب نے کہا عدالت اس پر آرڈر پاس کرے گی اور انہوں نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
(جاری ہے)
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے متعدد خطوط کے بعد اب ایک آرٹیکل بھی آچکا ہے، سیاسی اتحاد کے حوالے سے ہماری ٹیم کام کررہی ہے، ہماری بات چیت شروع ہوئی تو وزیراعظم مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گئے، ہماری اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکی گئی، جب ہماری سیاسی جماعتوں سے بات شروع ہوئی تو لمبی تاریخ ڈلوائی اور ملاقات پر پابندی لگا دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ملک کو آگئے لے جانے کے لیے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے کیوں کہ ملک میں اس وقت ایک ان سینسر مارشل ہے، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کے خلاف جدوجہد کریں گی، جس کے لیے عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مل گئی
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید — فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اس درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں۔
عدالت نے نیب اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔