پی ٹی آئی کی فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین پر تشدد کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے اقدام کو مجرمانہ فعل قراردیا اور فواد چودھری کے رویے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فواد چودھری شعیب شاہین
پڑھیں:
بانی نے 26 ویں ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی کرنیوالوں کو نکالنے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دیاہے ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکالنے کا طریقہ کار موجود ہے، 26 ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے والوں کے جواب آچکے، ان لوگوں کو نکالنےکا بانی کا پیغام ملا،لیکن ہم پہلے بانی سےملنا چاہتےہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرزعمل کا معاملہ ہے، یہ تو ہتک عزت کا بھی معاملہ ہے، ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے، اگر شعیب شاہین کہتے ہیں کہ صلح نہیں ہوئی تو معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔