اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے،سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔

سیاسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگ دلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میںمزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی ذات سے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاتعلقی اختیار کئے جانے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ فواد چودھری کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے کئی واقعات ان کے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔

اعلامیے میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے سیاسی اختلاف کو نیچا دکھانے کیلئے گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال ان میں فحش گوئی و بدکلامی کے پائے جانے والے رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہے اور شعیب شاہین پر حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ صرف انہی پر دست درازی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے، مگر آئین کے احیا، قانون کی حکمرانی اور ملک میں جمہوریت کیلئے جاری سیاسی جدوجہد کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر پتلی گلی سے راہِ فرار اختیار کرنے والے بزدل، بھگوڑے اور سیاسی غدار سے اس کے سوا توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ پارٹی نے اس امر کا بھی برملا اعلان کیا کہ فواد چوہدری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اس واقعے کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فواد چوہدری کے نفرت انگیز روئیے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

سیاسی کمیٹی بزدلی پر بردباری اور برداشت کو ترجیح دینے پر جناب شعیب شاہین کے اپنی مکمل سپورٹ کا پیغام دیتی اور انکی حمایت کا اعادہ کرتی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پی ٹی ا?ئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ایسے بزدلانہ اوراشتعال انگیز واقعات کے باوجود صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پرامن رہیں۔ ہماری پارٹی بہرصورت ہر امتحان میں سرخرو ہوگی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے تحریک انصاف کے کہ فواد چوہدری شعیب شاہین پر فواد چودھری اعلامیے میں کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کا مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹبلشمنٹ کے خلاف کسی بھی قسم کی بات نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کے اشتعام انگیز ویڈیو بیانات، سوشل میڈیا مہم آئندہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ منفی باتیں کرنے والے سوشل میڈیا پر کمائی کیلئے پارٹی کا استعمال کر رہے ہیں قیادت اس کی حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید خود بھاگا ہوا ہے اور کارکنوں کو مسائل میں ڈال رہا ہے، وہ کس حیثیت میں یہ کر رہا ہے، علیمہ خان منع کرنے کے باوجود یوٹیوبر سے باتیں کرتی ہیں، اس وجہ سے نہیں مل رہا، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے مثبت طریقے سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • فواد چوہدری کا غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل عمران خان کی اجازت کے بعد ہی منظور کیا جائے گا، تحریک انصاف
  • اوقاف کی زمینوں پر قبضے ختم کرا کے صحت و تعلیم کے ادارے بنائیں گے: چودھری شافع 
  • پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم
  • اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا مزاحمتی سیاست ترک کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری
  • علحیدگی پسند اور مزاحمتی تحریکیں کیا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یا ایک دوسرے سے قطعی الگ؟
  • تحریک انصاف میں قیادت کا مسئلہ چل رہا ہے، آغا رفیع اللہ