لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پاورڈویژن حکام کے مطابق وزیراعظم کی اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے ۔ پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔

جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔حکام کے مطابق سالانہ ری بیسنگ ابھی ممکن نہیں،اسی لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دے رہے ہیں،3ماہ کیلئے بجلی کے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔پاورڈویژن حکام نے کہا کہ 3ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے 58ارب بچیں گے، پیٹرولیم مصنوعات کا ریلیف ٹیرف کا فرق ختم کرکے دیں گے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ گزشتہ دن نیپرا میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی تھی، اس میں 5 آئی پی پیز کے معاہدوں سے میں 12ارب کی بچت شامل ہے، 7آئی پی پیز کی جانب سے ٹیرف میں کمی کی درخواست آچکی ہے، حکومتی سمیت دیگر آئی پی پیز کی درخواستیں جلد آپ کے پاس آئیں گی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات جلد فائنل ہوجائے گی، آئی پی پیز کی بچت کا ریلیف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہی ملے گا، ٹیرف کا فرق کم کرنے کیلئے حکومت 266ارب کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اب مزید سبسڈی شامل کرکے 324ارب روپے تک ہوجائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ئی پی پیز

پڑھیں:

عوام کو معاشی ریلیف ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

نواز شریف نے گھریلو، صنعتی اور کمرشل کو ریلیف دیے جانے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک درست میں گامزن ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا

انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی سستی بجلی کے نرخ سابق وزیر اعظم نواز شریف مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کے لئے ایک اور بڑا ریلیف
  • عوام کو معاشی ریلیف ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے، نواز شریف
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
  • سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 90 پیسےفی یونٹ سستی
  • وزیراعظم کے اعلان کے علاوہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی، کراچی کیلیے خصوصی ریلیف
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئی
  • وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
  • وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان