مردان:

تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر رضوان حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی رستم سرکل عاشق حسین خان، ایس ایچ او تھانہ رستم داؤد خان اور ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی بلال حلیم خان کی قیادت میں تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا مقابلہ کیا اوربہترین حکمت عملی سے مورچوں تک رسائی حاصل کی، تاہم ملزمان پہاڑی سلسلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔

پولیس کی اس بروقت کارروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان برقرار رہے گا۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فائل فوٹو

سندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی کا خطرناک پھیلاو،فلپائن حکومت کا مچھر مارنے پر بھاری انعام کا اعلان
  • وزارت منصوبہ بندی اڑان پاکستان پر سینیٹ کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے
  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک
  • صدی کی ڈیل سے جبری نقل مکانی تک، ٹرمپ کے قسط وار ناکام منصوبے
  • صدی کی ڈیل سے جبری نقل مکانی تک، ٹرمپ قسط وار ناکام منصوبے
  • آواران:سکیورٹی فورسز کاکامیاب آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک, دہشت گرد حملہ ناکام
  • لکی مروت میں جہاد کے نعرے، اسلحہ اٹھائے لوگ سڑکوں پر کیوں؟
  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم
  • ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی