UrduPoint:
2025-04-30@23:12:09 GMT

یوکرین پر یورپی رہنماؤں کا آج ہنگامی سربراہی اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

یوکرین پر یورپی رہنماؤں کا آج ہنگامی سربراہی اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق اہم یورپی رہنما پیر کو پیرس میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کی صورتحال اور یورپ میں سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل ہونے والے اس اجلاس میں جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، اسپین، ہالینڈ اور ڈنمارک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کے معاملے پر رسہ کشی

یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دفتر کے ایک معاون نے بتایا، ''یوکرین کے معاملے میں تیزی آنے کی وجہ سے اور امریکی رہنما جو کچھ کہہ رہے ہیں، اس کے نتیجے میں، یورپ کو اجتماعی سلامتی کے لیے مزید، بہتر اور مربوط طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

‘‘

یوکرین، روس اور یورپی دفاع سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات سے یورپی حکام کو حالیہ دنوں میں صدمہ پہنچا ہے۔

'مضحکہ خیز جنگ' ختم کی جائے، ٹرمپ کا پوٹن سے مطالبہ

یورپی یونین کے خدشات میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ اب امریکی فوجی تحفظ پر بھروسہ نہیں کر سکتے اور ٹرمپ پوٹن کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کی کوشش کریں گے جس سے کییف اور یورپی براعظم کی وسیع تر سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔

دریں اثنا برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ برطانیہ اور یورپ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، فائر بندی کے بعد ضرورت پڑنے پر، یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

اسٹارمر نے ڈیلی ٹیلی گراف اخبار میں لکھا، ''یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد کرنے میں ہمارا کوئی بھی کردار ہمارے براعظم اور اس ملک کی سلامتی کی ضمانت دینے میں مدد کرنا ہے۔

‘‘ یوکرین پر امریکہ روس مذاکرات منگل کو

ایک امریکی قانون ساز اور اس منصوبے سے واقف ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یوکرین میں ماسکو کی تقریباً تین سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ روسی اخبار کومرسنٹ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ مذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے کی توقع ہے۔

امریکی نمائندے مائیکل میکول نے خبررساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف پیر کو سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی، جنہوں نے جمعے کے روز جرمنی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، کہا کہ یوکرین کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کییف اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت کے بغیر روس کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔

زیلنسکی، اس دوران، اتوار کو دیر گئے متحدہ عرب امارات پہنچے۔ ان کا یہ دورہ روس کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف کے امارات کے رہنما شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے بعد ہوا ہے۔

'پوٹن سے ملاقات بہت جلد'، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے "بہت جلد" ملاقات کر سکتے ہیں۔

اتوار کے روز ایئرفورس ون پر جب صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ سعودی عرب میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات کے بارے میں کیا اپ ڈیٹ ہے، تو انہوں نے کہا، "کوئی وقت مقرر نہیں ہے، لیکن یہ بہت جلد ہو سکتی ہے۔"

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی ٹیم روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس عمل میں ان کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں پوٹن سے تقریباً تین گھنٹے تک بات چیت کی۔

ٹرمپ نے پوٹن کے بارے میں کہا، "میرے خیال میں وہ لڑائی بند کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی "اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔"

ٹرمپ نے بدھ کے روز پوٹن اور زیلنسکی کو الگ الگ فون کالز کی تھیں۔ وہ یوکرین جنگ کو تیزی سے ختم کرنے کے عزم کا بارہا اظہار کرچکے ہیں۔

ج ا ⁄ (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوکرین کے پوٹن سے کریں گے کہا کہ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ قطر میں اپنے پہلے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آج اعلان کرینگے

دوحہ (اوصاف نیوز)قطرکا معروف ادارہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرقطری دیار اور گلوبل بڑی ڈیل کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ یہ اعلان قطر میں ٹرمپ کے مخصوص برانڈ کے تحت رئیل اسٹیٹ منصوبے کا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ادارے ٹرمپ انٹر نیشنل گالف کورس اینڈ ٹرمپ ولاز قطری دارالحکومت دوحہ سے چالیس منٹ کی مسافت پر سمندر کنارے سیمائسما بیچ سائیڈ ڈیویلپمنٹ کےبڑے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

سیمائیسما ڈویلپمنٹ کے اس پراجیکٹ کو قطری دیار کا منصوبہ بتایا جاتا ہے ۔ جس کی مالیت ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے۔ یہ سات کلو میٹر پر پھیلا منصوبہ ہے جس میں ‘انٹر ٹینمنٹ ریزورٹ ڈسٹرکٹ’ شامل ہے۔ نیز 18 ہولز کا حامل گالف کورس اور ‘لیجنڈ تھیم پارک’ بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں اپنے کامیاب کاروباری منصوبوں کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ امکان ہے کہ بدھ کے روز اس معاہدے کا قطر میں اعلان کیا جائے گا تو اس سلسلے میں ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ بھی موجود ہوں گے۔

ایرک ٹرمپ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ہیںکا کہنا تھا کہ خلیجی علاقہ مضبوط امریکہ پر بہت انحصار کرتا ہے۔ سارا علاقہ سلامتی اور مقامی معاشی خوشحالی کیلئے امریکہ کا محتاج ہے۔

یاد رہے کہ ڈار گلوبل انٹرنیشنل آرم آف سعودی عرب کا ڈار ارکان رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی اس سے پہلے بھی کئی منصوبوں میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری رکھتے ہیں۔

ان شراکتی منصوبوں میں دبئی کا ٹرمپ ٹاور اور سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ میں بھی اسی طرح کے دو ٹاور قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اومان میں بھی ٹرمپ آرگنائزیشن کے منصوبے ہیں۔ ٹرمپ کا اعلان دنیا سے جنگیں ختم کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کا کر رکھا ہے۔

تاہم قطر میں ٹرمپ گالف کورس اور ولاز کا منصوبہ گیس سے مالا مال اس خلیجی ملک میں پہلا ٹرمپ منصوبہ ہو گا۔ صدرر ٹرمپ اگلے ہفتوں میں خلیجی ملکوں کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کے علاوہ قطر بھی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹرمپ برانڈ کے منصوبوں کے بارے میں ‘ رائٹرز’ نے قطری ڈویلپر کمپنی اور ٹرمپ آرگنائزیشن سے رابطہ کر کے تبصرے کے لیے درخواست کی تو دونوں نے فوری طور پر کسی بھی تبصرے سے انکار کر دیا۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

متعلقہ مضامین

  •  ملک بھر میں عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی
  • مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا مطالبہ
  • ٹرمپ کے دور صدارت کے 100 دن مکمل ہونے پر عوامی مقبولیت کا سروے جاری
  • امریکی صدر ٹرمپ قطر میں اپنے پہلے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آج اعلان کرینگے
  • یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
  • ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم
  • ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل، کارکردگی کو تاریخی قرار دے دیا
  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
  • ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی طرف سے کریمیا کے جزیرے سے دستبرداری کے حوالے سے پرامید