بولیویا میں بارش اور سیلاب سے تباہی‘ 24 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بولیویا کے فوجی اہل کار سیلاب سے متاثر علاقے میں امدادی خدمات انجام دے رہے ہیں
لاپاز (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک بولیویا میں بارش اور سیلاب کے باعث 24افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت لاپاز اورگرد و نواح کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہیں جہاں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ کئی دیہات سیلاب میں بہ گئے، جب کہ گلیوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھائی پھیرو کے علاقے میں نئے کسان دوست فارمولے کے حیران کن نتائج
لاہور:موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور خشک سالی کی وجہ سے اس سال پنجاب میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم زرعی ماہرین نے ایسا فارمولا تیار کیا ہے جو پوری دنیا کو حیران کر رہا ہے۔
اس کسان دوست فارمولے کا تجربہ بھائی پھیرو کے علاقے میں کیا گیا جہاں اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
زرعی ماہر سید بابر حسین بخاری نے ایک آرگینک محلول تیار کیا ہے جو کلرزدہ اور بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں بھی کئی گنا اضافہ کرتا ہے۔
پھول نگر کے نواحی علاقے میں مقامی کاشتکار رانا محمد افتخار نے بتایا کہ فارمولے کے استعمال کے بعد ان کی زمین کی زرخیزی میں واضح بہتری آئی۔
معروف کاشتکار اور زرعی ماہر بریگیڈیئر (ر)سید جعفر عباس نے بھی اس فارمولے کے نتائج کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق گندم کا تنا اس قدر موٹا اور مضبوط ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ گندم کی نہیں بلکہ بانس کی فصل ہو۔
بابر حسین بخاری نے بتایا کہ انھوں نے اپنی زندگی کے 25 سال اس تحقیق کے لیے وقف کیے۔ زرعی سائنسدان غلام عباس نے بتایا کہ جہاں یہ فارمولا اپلائی کیا گیا وہاں پیداوار تین سے چار گنا زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین نے کہا حکومت اسے اپنی زرعی پالیسی میں شامل کرے تو انقلابی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔