آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔
شاہین آفریدی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام پر 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی س کے مطابق یہ تمام واقعات جنوبی افریقہ کے خلاف تین ملکی سیریز کے دوران پیش آئے، جب ان کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ شاہین آفریدی نے جان بوجھ کر جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں رکاوٹ ڈالی، جس کے دوران انہوں نے غیر مناسب طریقے سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور اس کے بعد ایک بحث میں بھی ملوث ہو گئےجبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کو آؤٹ کرنے کے بعد ایک غیر معمولی انداز میں سیلیبریٹ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعود شکیل اور کامران غلام شاہین آفریدی
پڑھیں:
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بڑا اقدام, 2 ایس ایچ اوز معطل
عابد چوہدری: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کرپشن کی انکوائری میں ملوث ہونے پر لاہور کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں جس کے نتیجے میں انہیں معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والے افسران میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور ایس ایچ او ڈیفنس اے سجاد شامل ہیں۔
سی سی پی او لاہور کی کرائم میٹنگ کے بعد مزید ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلیوں کے دوران 10 سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے، جن میں یہ دونوں افسران بھی ملوث تھے۔