سلمان اکرم راجہ ، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی کو عمران خان کیساتھ ملاقات سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
راولپنڈی(اے بی این نیوز)اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ مل سکی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔
سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔سلمان اکرم راجہ نے گیٹ پانچ پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔
جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کہا کہ
پڑھیں:
شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے
عثمان خادم :ایڈووکیٹ شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعید اللہ خان نیازی سابق ایم پی اے عرفان اللہ نیازی کے بھائی تھے،سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ آج 9 بجے ادا کی گئی، سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب سعید اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ مسجد چوک ای بلاک مسجد ڈی ایچ اے فیز1 میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اعظم خان نیازی، سلمان خان نیازی، عرفان اللہ، مصباح الحق،نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی