مردان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا، اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا مقابلہ کیا اور مورچوں تک رسائی حاصل کی، تاہم ملزمان پہاڑی سلسلے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھاری اسلحہ پولیس نے
پڑھیں:
ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
فائل فوٹوسندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔