غزہ کی صورتحال پر مصر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
غزہ کی صورتحال پر مصر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
قاہرہ(سب نیوز) غزہ کی صورتحال پر مصر کی میزبانی میں 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا فیصلہ عرب ممالک بشمول فلسطین سے اعلی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔دوسری جانب غزہ سے فلسطینیوں کی اردن اور مصر میں جبری بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔اپنے دورے میں مصری وزیر خارجہ امریکی انتظامیہ اور اراکین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
مصری وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت کو مزید فروغ دینا ہے، جبکہ دورے کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے ، شہریوں کو بسائیں گے۔ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صورتحال پر غزہ کی
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق
پاکستان اور ترکیہ نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی کا غیرمعمولی وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں غزہ کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب، پاکستان نے او آئی سی سمٹ بلانے کا مطالبہ کردیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کے غیرمتزلزل عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی تجویز پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے، پاکستان نے نیتن یاہو کا بیان مسترد کردیا
دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم مسئلے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس بلانے کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل او آئی سی اجلاس پاکستان ترکیہ ٹرمپ غزہ صورتحال وی نیوز