بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے بھر کی مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں اور ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔
کوئٹہ سے کراچی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے، مستونگ، قلات اور خضدار کے مقام پر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ سے نوشکی اور تفتان شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مختلف شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے باعث ٹریفک معطل تھا اور اس دوران مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد
پشاور:دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم بدستور سرد ہے۔
سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہریوں نے گرم ملبوسات کے استعمال کا سلسلہ شروع کر دیا۔
بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہوگئیں جبکہ بارش و برف باری سے اکثر علاقوں کی بجلی منقطع اور فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش کا پانی سڑکوں اور کاروباری مراکز پر کھڑا ہے۔
وادی کمراٹ، لواری ٹنل، عشیرئی درہ، شاہی بن شاہی، کلپانی اور وادی لڑم پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر پشاور شہر اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی بارش صبح رک گئی۔ پشاور میں رات دو بجے بارش شروع ہوئی جو صبح ساڑھے چھ بجے تک جاری رہ۔
بارش رکنے کے بعد شہر کا مطلع ابر آلود اور موسم مزید سرد ہوگیا۔