بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء تک 3 ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل بھی شروع ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء تک 3 ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی۔
دوسری جانب نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز کے صارفین کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی کمی کی گئی، فروری کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جبکہ کراچی کے صارفین کیلئے جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں
پڑھیں:
2 کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 11.50روپے سے کم
دو کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 11.50روپے سے کم ہے جوکہ بجلی کی پیداواری قیمت میں 70فیصد ڈسکاؤنٹ بنتا ہے کل بجلی صارفین کا ایک کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت11.50روپے فی یونٹ ہے آٹھ لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے لیے یونٹ قیمت 9.37روپے ہے اسی طرح 74لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8.52ہے کل صارفین کا 15لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 4.78روپے ہے ایک کروڑ80لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے ریٹ میں جون 2024سے لیکر اب تک 50فیصدکمی ہوئی۔