2025-03-25@17:02:19 GMT
تلاش کی گنتی: 495
«سب بچے»:
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، شادی میں رکاوٹ ؛ بیٹی نے باپ کو گولیاں مارکر قتل کردیا صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم...
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی سیکریٹریز، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جن میں اہم شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے 1,275.714 ارب روپے مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے...
بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او ’’سیف دی چلڈرن‘‘ نے بتایا کہ غزہ جنگ میں سب سے زیادہ ان کا جانی نقصان ہوا جن کا جنگ میں رتی برابر بھی حصہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف دی چلڈرن نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک ہفتے دوران شہید ہونے والوں میں 270 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ سیف دی چلڈرن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں جب کہ متعدد بے گھر ہوگئے۔ بیان میں اس خدشے کا...
عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکر موٹر سائیکل کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا اور جب میں موقع پر پہنچا تو خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا اور اسی دوران نومولود بھی نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا، جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں...
کراچی: ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے ایکسپریس سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر رانگ وے آرہا تھا، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے پہلے دو سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد واٹر ٹینکر فٹ پاتھ سے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔ کراچی میں ایک اور المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب ایک اور موٹرسائیکل سوار خاندان ہیوی ٹریفک کی زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جارہا تھا، اس دوران پانی سے بھرے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ پولیس کے مطابق بیوی حاملہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اپنے دوسرے بچے کی آمد کے امکانات کی طرف اشارہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے جسم پر ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ ٹیٹو ممکنہ طور پر ان کے دوسرے بچے کے نام کا ہو سکتا ہے۔ رنبیر کپور نے بتایا کہ ”میرے گردن پر پہلے سے ہی میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں دوسرے بچے کے نام کا ٹیٹو بنوانا چاہتا ہوں۔“ ان کے اس بیان نے فوراً ہی بھارتی میڈیا اور ان...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )سندھ میں 78 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف ہوا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری سکولوں میں 3 کروڑ 63 لاکھ جبکہ ایلیمینٹری سکولوں میں 26 لاکھ بچے داخل ہیں رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 3 کروڑ 63 لاکھ بچے پرائمری سکولوں میں داخل ہیں اور 26 لاکھ بچے ایلیمینٹری سکولوں میں زیرتعلیم ہیں.(جاری ہے) محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سیکنڈری سکولوںمیں 16 لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار بچے ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں حکام کے مطابق صوبے میں 5 سال سے...
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا۔ اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ فیروز خان کے ہمشکل کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار کے مداح خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔ جیو انٹرٹینمنٹ کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کے اداکار فیروز خان کا ہم شکل ان سے ناقابلِ یقین حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فیروز خان اور ان کے ہمشکل کے سامنے آنے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کے ہمشل...
غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچوں اور بچیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان بچے طورخم کے راستے اسمگلنگ کرتے ہیں۔ ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو آہنی باڑ توڑ کر پاکستان میں داخلے سے روکیں ۔ Post Views: 1
طورخم(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور ( ایف سی) حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچے، بچیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ مزید برآں ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ...
شاعری ایک قدرتی طبعی افتاد ہے جس کی بنا پر شاعر شعر کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لیکن خیبرپختون خوا کے پختون بچے اس قاعدہ سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ کسی جذبہ یا احساس کے بغیر شعرگوئی کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ بچوں کی یہ شاعری قاعدہ کے مطابق ہو یا ردیف اور قافیہ کے اندر ہو بلکہ وہ والہانہ بے ساختہ اشعار ہوتے ہیں جو دل میں آیا وہی شعر کے سانچے میں ڈھلوا دیا۔ اب وہ شعری معیار کے مطابق ہو یا نہ ہو ۔ لیکن بچوں کی دلی واردات کی ترجمانی ضرور کرتے ہیں۔ طبعی طور پر کچھ زیرک اور حساس بچے بھی ہوتے ہیں جو ماحول اور معاشرہ سے متاثر ہوا کرتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کی...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغوا نومولود بازیابایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے نومولود بچے پرسرار طورپر اغوا ہوا اور پھر پولیس کو اطلاع ملتے ہی مبینہ اغوا کار بچہ واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازیاب کروالیا گیا۔ ہفتے کی دوپہر لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اندر واردات ہوئی۔ ایس ایچ او شریف آباد یوسف مہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے 3 دن کے بچے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جارہی تھیں۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے سیڑھیاں اترنے کے دوران نامعلوم خواتین نے...
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے مبینہ طور پر 3 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خواتین ملزمان کچھ ہی دیر بعد بچے کو واپس اسپتال چھوڑ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ذاتی رنجش سمیت ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار ماں اور سوتیلے باپ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچے کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔ ڈی آئی خان: ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیسڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قتل سے قبل بچے سے زیادتی ہوئی یا نہیں، تفتیش جاری ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) طیب جان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ عدنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچے...
24 ویں ہفتے میں پانی کی تھیلی پھٹ گئی۔ 5،6 ہفتے مسلسل پانی آتا رہا۔ 30ویں ہفتے آنول پھٹ گئی۔ سیزیرین کر کے بچہ نکالا۔ 2 دن زندہ رہا اور پھر اللہ کے پاس واپس۔ ’یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ بچہ کیوں نہیں بچ سکا؟ پانی کی تھیلی کیوں پھٹی؟ آنول کیوں پھٹی؟‘ آہ ہا۔۔۔ میری بچی۔۔۔ ایک ہی پیغام میں اتنے سوال۔۔۔ چلو کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایک کر کے جواب دیں۔ بچہ جب بچے دانی میں بننا شروع ہوتا ہے تو 2 چیزیں اسے خاص طور پر فطرت کی طرف سے عطا کی جاتی ہیں جو اس کی بقا کے لیے لازم ہیں: ماں سے جڑی آنول اور اس کے گرد پانی سے بھری تھیلی۔ یہ بھی...
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
غزہ: اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر جنگ بندی ختم کرنے کے بعد فلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محض تین دنوں میں 591 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 200 معصوم بچے شامل ہیں۔ رفح کے شابورہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار سے شہر کے مختلف حصے کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گنجان آباد علاقے میں رہنے والے ہزاروں بے گھر افراد، جو پہلے ہی جنگ کے خوف میں زندگی گزار رہے تھے، اب مزید ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ وحشیانہ حملے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیے جا رہے ہیں، جہاں فلسطینی افطار کے بجائے...
— فائل فوٹو ڈی آئی خان میں عید گاہ کےقریب سے بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں قتل سے پہلے بچے سے بدفعلی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور: باپ کے تشدد سے زخمی 3 سالہ بچہ دم توڑ گیاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا،6 سال کی بیٹی زمل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد اور سانس گھٹنے سے بچے کی موت ہوئی، ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں تفتیش...
نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد...
ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔ پولیس نے بچے کی شناخت...
کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔ دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مصری طفیلی جڑواں بچے "محمد عبدالرحمن جمعہ" اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ہمراہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔(جاری ہے) مصر سے آتے ہی ان جڑواں بچوں کو شاہ عبداللہ کے خصوصی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کو الگ کرنے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ مداخیل میں مدرسے کی پرانی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ مداخیل میں مدرسے کی پرانی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطین کے لئے آواز اٹھادی۔ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈ‘ پر فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم سے متعلق ایک پوسٹ کی جسے انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کیا۔پوسٹ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے لکھاکہ ’غزہ میں بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو ختم کیا گیا اور صرف ایک دن میں 123 بچے مارے گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہی معاملہ مخالف سمت میں ہوتا (یعنی اسرائیل میں اس طرح بچے مارے جاتے) تو دنیا کس طرح اس کا رد عمل دیتی اور غصے...
خیبر(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے مداخیل میں مدرسے کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچےجاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دیوار گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 9 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:صبور اور علی انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔ دونوں نے 19 مارچ کو نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔ صبور علی اور علی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بچے سے محبت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز...
کراچی: سندھ میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی، دو ماہ میں 17 بچے جاں بحق، جبکہ 1,100 سے زائد متاثر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق والدین کی لاپرواہی اور حفاظتی ٹیکوں کی محرومی خسرہ کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجوہات ہیں۔ سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 1 جنوری سے 8 مارچ تک 1,100 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خسرہ کی پیچیدگیوں کے باعث 17 بچوں کا انتقال ہوا۔کراچی میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5 اور سکھر و جیکب آباد میں ایک، ایک بچے کا انتقال ہوا۔ طبی ماہرین کے مطابق خسرہ...
ٹنڈو محمد خان(نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں غربت سے مجبور ماں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا، والدہ نے کہا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے ادھار پیسے لیے اور اسپتال کا بل ادا کیا، شوہر نے جس سے ادھار رقم لی بچے کو اسکے حوالے کردیا۔ نجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم دے کر نومولود بچہ کو لینے والےکی تلاش جاری ہے اس واقعے کے...
کراچی: سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 ماہ میں خسرے سے 1100 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن میں سے 17 بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خسرہ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں برس کے 2 ماہ کے دوران 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کرگیا۔ Post Views: 1

مریم نواز کے منفرد ’’آغوش پروگرام‘‘ کا آغاز، 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں، حاملہ خواتین کو 23 ہزار ملیں گے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’’آغوش‘‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزارروپے دیئے جائیں...
گوادر: ’’میں اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا ہوں۔ 2017 میں ایک معمولی بخار نے مجھے دو دن تک بے ہوشی کی حالت میں رکھا۔ میرے گھر والوں نے مجھے قریبی شہر تربت کے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے مجھ میں خون کی شدید کمی کی تشخیص کی اور بتایا کہ میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہوں۔ اس سے پہلے میرے دو چھوٹے بھائی بھی اسی بیماری کی وجہ سے دنیا سے جا چکے تھے۔ یہ خبر میرے والدین کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی۔‘‘ یہ الفاظ 33 سالہ ظریف ہلاکو کے ہیں، جو ضلع گوادر کے سب ڈویژن پسنی کے دیہی علاقے ’’بازواجہ کلانچ‘‘ کے رہائشی ہیں۔ وہ خشک ہونٹوں اور تھکی...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی...
خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں پیر کی رات ایک 10 سالہ بچہ امتیاز علی اور تین سالہ بچی عطیہ صبح انتقال کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 دیگر کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان شوکت ریاض نے بتایا کہ چلاس کے علاقے تھرلی میں خاندان کے تمام افراد افطار کھانے کے بعد بے ہوش ہو گئے۔ شوکت ریاض نے مزید بتایا کہ خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان، جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے...
بھکر: بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔ بے رحم باپ نے تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے...
لاہور: پولیس نے 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم سلیمان اسے ورغلا پھسلا کر قبرستان میں لے گیا اور بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کے والد اسحاق کی مدعیت میں نامزد ملزم سلیمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام نے فوری ایکشن لینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو...
ماڈل و اداکارہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ دونوں نے 17 مارچ کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔ دونوں کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر میں انہوں نے بچے کا چہرہ بھی دکھایا جب کہ بعض تصاویر میں مریم نفیس کو ہسپتال کے بستر پر بھی دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں نے پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ پرائیویٹ عازمین کا حج خطرے میں پڑگیا ، منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی :...
زیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی، ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں ”آغوش“ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیے جائیں...
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Nafees (@maryamnafeesfan) مریم نفیس نے پیر کو انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا'۔اداکارہ...
ڈاکٹر سعدیہ مشاق ’چمبیلی‘ نامی ایک فلاٖحی ادارے کی جنرل سیکریٹری ہیں۔ یہ ادارہ ذہنی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ چمبیلی میں اس وقت 110 بچے موجود ہیں۔ چمبیلی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک اسکول بنایا گیا ہے جہاں انہیں اسپیشل طریقے سے پڑھایا لکھایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے ایسے بچوں کو اپناتا ہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپیشل چلڈرن چمبیلی ذہنی معذور بچے
بچے قوم کا سرمایہ ہیں۔ ملک کے مستقبل کا دار و مدار بچوں پر ہی ہے لیکن نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں بچوں کی بھاری اکثریت کے بارے میں کسی نے کچھ سوچا ہی نہیں ہے۔ اِس کا ذمے دار معاشرہ ہے اور حکومت بھی۔ سچ پوچھیے تو یہ مجرمانہ فعل ہے۔ اِن رُلتے ہوئے بدقسمت بچوں کو آپ نے بھی دیکھا ہوگا۔ ان نونہالوں کا کوئی والی وارث نہیں ہے، یہ بیچارے قسمت کے مارے بے گھر اور بے در ہیں۔ یہ اپنے جسم و جاں کے رشتے کو قائم رکھنے کے لیے طرح طرح کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں۔ ان کی خاصی بڑی تعداد سڑکوں اور کچرا کُنڈیوں سے کچرا جمع...
جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا، جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا...
فوٹو: فائل حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کیلئے میڈیکل کروایا جائے گا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر سے نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے، ان کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مفتی منیر شاکر پر ہونے والے دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر سے نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے، ان کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا، ھماکے میں مفتی منیر جاں...
علامتی فوٹو بھکر کے علاقے نبو والا میں باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچے کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ باپ بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا، پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علازے ذیمشت، کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں جھڑپیں، حکومتی اقدامات مایوس کنپشاور خیبرپختونخوا اسمبلی میں ضلع کرم میں دو... پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں خسرہ وبائی صورت اختیارکرگئی، گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔ سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں خسرہ کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ گاؤں نہال مشوری میں پیش آیا جہاں پانچ بچے ایک ہی خاندان کے تھے اور خسرہ کا شکار ہوگئے۔ اس کے علاوہ مزید 15 بچوں میں بھی خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور مزید بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ متاثرہ دیہات میں جلد طبی عملہ نہیں بھیجا گیا، تو...
پاکستان کا پاسپورٹ کے اجرا کا نظام ای پرنٹرز کی تنصیب کے ساتھ مزید اپ گریڈ ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تعطل ختم ہونے کا امکان ہے۔ جرمنی سے 2 جدید ای پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، یہ پرنٹرز پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی لائیں گے جبکہ جدید پرنٹرز کی تنصیب کی نگرانی کے لیے ایک غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے ان کی آمد پر ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور ان کی تنصیب کے عمل کے بارے میں...
لاہور چڑیا گھر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نایاب نسل کے جمیزبوک ہرن کی موت سمیت غیر ملکی نیالا ہرنوں کے نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ باہمی لڑائی کے دوران ایک قیمتی جانور سندھ آئی بیکس شدید زخمی ہے۔ لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے درآمد کی گئیں نایاب نسل کی دو نیالا ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئیں تاہم یکے بعد دیگر دونوں نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ترجمان نے بتایا کہ دو نیالا مادہ ہرنوں نے لاہور چڑیا گھر میں ایک دن کے وقفے سے کمزور بچے جنے تھے، دونوں بچے اتنے کمزور تھے کہ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے اور نہ ہی دودھ پی سکتے تھے۔ نوزائیدہ بچوں...
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا...
شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری۔ Post Views: 1
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔ تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مزیدپڑھیں:اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔ اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن...
ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔ اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا...
پچھلی بار ہم نے ویکیوم ڈیلیوری کے حوالے سے بات کی تھی اور آج فورسیپس کی باری ہے۔ فورسییپس فولادی دھات سے بنے ہوئے چمچ نما اوزاروں کو کہا جاتا ہے جن کی مدد سے زچگی کے دوران بچے کے سر کو کھینچا جاتا ہے۔ چمچ کی شکل والے دونوں حصے وجائنا میں ڈال کر بچے کے کانوں کے گرد لگائے جاتے ہیں۔ وجائنا سے باہر موجود ہینڈل کو لاک کیا جاتا ہےاور پھر ہینڈل کو کھینچتے ہوئے بچے کے سر کو باہر نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچے کا سر بے ڈھب کیوں ہے؟ زچگی کے عمل میں دنیا کے کسی بھی اور شعبے کی طرح پیچیدگیاں ہونے کا احتمال ہر وقت رہتا ہے لیکن مسئلہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے ٹائیگر ووڈ سے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اسی جانب بڑھ رہے ہیں۔دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ...
ابوبکر جو بابا کے نام سے مشہور ہیں، بلوچستان کے ایک مقبول ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں۔ بابا پچھلے سال نجی ٹی وی کے میزبان وسیم بادامی کے خلاف ان کی شکایت کے وائرل ہونے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ اس نے وسیم بادامی سے درخواست کی کہ وہ انہیں شانِ رمضان میں مدعو کریں، اور وسیم بادامی نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ سال انہیں مدعو کریں گے، اب، وسیم بادامی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور بابا بچہ نے آخرکار شانِ رمضان میں جگہ بنالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ننھے ٹک ٹاکر کی شکایت رنگ لے آئی، بلوچستان حکومت نے بڑے اعلانات کردیے ان کا شان رمضان میں اسپیشل بچوں کے سیگمنٹ میں پہلا...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کو ایپلی کیشن سے دور یا محدود رکھنے کے لیے مزید پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز پیش کردیے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے والدی کو یہ رسائی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا وقت ٹک ٹاک پر محدود کردیں۔فیچر کے تحت والدین چاہیں تو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر ہفتہ وار استعمال کرنے کا وقت 30 منٹ تک محدود کر دیں۔اسی طرح والدین کو چھٹی والے دن ٹک ٹاک کو چلانے کے لیے وقت میں اضافے کرنے تک بھی رسائی دی گئی ہے۔ فیچر کے تحت بچے از خود ٹک ٹاک پر اپنے دورانیے کو نہیں بڑھا...
اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔ حب وندر علاقے میں کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حب پولیس کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ 16 سالہ یرغمالی عبید اللّٰہ کو 5 مارچ کو منگھوپیر سے نماز تراویح کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان نے بچے کی رہائی کیلئے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اہلخانہ نے منگھوپیر تھانے میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے وفاقی ادارے کے تعاون...
اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔حب وندر علاقے میں کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حب پولیس کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ 16 سالہ یرغمالی عبید اللّٰہ کو 5 مارچ کو منگھوپیر سے نماز تراویح کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ملزمان نے بچے کی رہائی کیلئے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اہلخانہ نے منگھوپیر تھانے میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے وفاقی ادارے کے تعاون سے کامیاب...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو بری کردیا، جن کے خلاف 17 برس قبل 5 سالہ بچے کے قتل کا الزام عائد کردیا گیا تھا اور عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی اور پانچ سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزمان کو 17 سال بعد عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ سپریم کورٹ سے بری ہونے والے ملزمان امتیاز اور نعیم پر 2008 میں 5 سالہ بچے انعام کو چارسدہ میں اغوا برائے تعاون کے بعد قتل کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے...
سپریم کورٹ، 5سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزم 17برس بعد بری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو بری کردیا، جن کے خلاف 17 برس قبل 5 سالہ بچے کے قتل کا الزام عائد کردیا گیا تھا اور عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی اور پانچ سالہ بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے دو ملزمان کو 17 سال بعد عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔سپریم کورٹ سے بری ہونے والے ملزمان امتیاز اور نعیم پر 2008 میں...
قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں اور روزانہ خسرہ کے 8 سے 10 کیسز رپوٹ ہورہے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی میں بھی روزانہ خسرہ کے 4 سے 6 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ 12 مریض سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ عباسی شہید ہسپتال میں بھی خسرہ کے 6 مریض داخل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیے گئے، سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال نیپا کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی خسرہ کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...

دہشتگردوں نے کسی عورت، بچے کو رہا نہیں کیا، عورتوں، بچوں کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط کر رہے ہیں، طلال چوہدری
سٹی42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز خواتین اور بچوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں احتیاط کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی ساتھی کارندوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دیا کہ دہشتگردوں نے از خود کچھ عورتوں اور بچوں کو رہا کیا۔ طلال چوہدری نے کہا، ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انھوں نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور اس وقت بھی سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔‘ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل...
کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا جس کے باعث درجنوں بچے شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال کے وارڈ انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں خسرہ کے 17مریض زیر علاج ہیں، خسرہ میں مبتلا 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بھی خسرہ کے مریض بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں آرہے ہیں۔اُدھر سول اسپتال میں بھی روزانہ 4 سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سول اسپتال میں خسرہ کے 12 مریض زیر علاج ہیں، عباسی شہید اسپتال میں 6 اور قطر اسپتال اورنگی میں رواں سال اب تک...
اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس زرائع نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں خونریز کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے 1,000 سے زیادہ شہریوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔مشرق وسطیٰ کے لیے یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں کم از کم 13 بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں ایک کی عمر چھ ماہ تھی۔ساحلی شہر لاطاکیہ اور طرطوس میں جمعے کی شام کی عبوری حکومت کی فوج اور سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ان دونوں علاقوں میں علاوی فرقے سے تعلق...
تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں غیرت کےنام پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 19 سالہ خاتون اس کا ایک سال کا بیٹا اور سسر جاں بحق ہوگئے، خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی تحقیقات کے بعد ہی کہا...
— فائل فوٹو لاہور موٹر وے پولیس نے موٹر وے سے ملنے والے 3 اور 4 سال کے گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 سالہ سدرہ اور 3 سالہ علی گھر سے ٹافیاں لینے نکلے اور بھٹک کر موٹر وے پہنچ گئے۔ قیوم آباد سے گمشدہ بچہ بازیاب کراچی ساؤتھ زون پولیس نے قیوم آباد سے گمشدہ تین... موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں بچے روتے ہوئے شیخوپورہ کے نزدیک موٹر وے پر ملے تاہم قریبی مساجد میں اعلانات اور مقامی لوگوں سے رابطے کے بعد بچوں کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر...
پشاور: خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
آندھرا پردیش(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے تناظر میں، وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی، اسے ایک گائے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ انعام دیں گے۔ ریاستی اسمبلی کے رکن کی یہ پیشکش انڈیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹی ڈی پی...
برطانیہ میں بلڈ پریشر کے لیے نیا علاج دریافت کیا گیا ہے جو بنیادی الڈوسٹیرونزم (Aldosteronism) سے وابستہ ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹارگیٹڈ تھرمل تھراپی (ٹی ٹی ٹی) ایک ایسی تکنیک ہے جو جسم میں نمک کو ضرورت سے زیادہ برقرار رکھنے کے ذمے دار نوڈولس کو ختم کرتی ہے۔ اس پیش رفت سے برطانیہ میں تقریباً نصف ملین افراد کو فائدہ ملے گا جو خطرناک حد تک بلند فشارِ خون کا شکار ہیں، بلڈ پریشر کو ہزاروں سالانہ اموات میں حصہ ڈالنے کی وجہ سے اکثر ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔ طبی پیشہ ور افراد نے نوڈولس کو ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ وضع کیا ہے جو نمک کے جمع...

اسلام آباد،13 سالہ بچے کو اغوا کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،با اثر ملزمان،غریب کی انصاف کیلئے دہائی
اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے، پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی...
جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے کا محارہ حقیقت بن کر سامنے آگیا ۔حیدرآبادمیںریلوے سٹیشن پر ماں بیٹے کی ریلوے پٹڑی پر گرنے اور ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،کراچی سے پنجاب والی خیبر میل میں سوار خاتون اپنے بچے کے ساتھ ٹرین پر چڑھتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی ۔اس دوران ٹرین چلتی رہی ویڈیو وائرل ہو گئی، سٹیشن پر موجود شہریوں نے خاتون کو بیٹھے رہنے کا کہا، بعدازاں ٹرین کی چین کھینچ لی ، ٹرین رکنے پر لوگوں نے خاتون اور بچے کو نکالا جو دونوں زندہ تھے ۔ خاتون مسمات رخشندہ زخمی ہوگئی تھی جسے مقامی ہسپتال علاج کیلئےلے گئے، خاتون فیملی کے ساتھ ٹنڈو آدم جانے کے لیے سوار ہو رہی تھی۔ ...
حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔ ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال لےکر آئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گھرکی چھت لینٹرکی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیےکام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سال...
کہا جاتا ہے کسی بھی ملک کا مستقبل وہاں کے بچے ہوتے ہیں لیکن اُسی مستقبل کا اچھا یا بُرا ہونا اُس ملک کی حکومت و قوم پر منحصر ہوتا ہے۔ جب کہ پاکستان کی مختلف فیکٹریوں، ملوں،کارخانوں اور دکانوں میں لاکھوں بچے کام کرنے پر مجبور ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ حکومتِ پاکستان کی چائلڈ لیبرکے قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی ہے۔ پاکستان میں جیسے جیسے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے لوگوں کے بلند حوصلے اور ہمت بھی جواب دیتی جا رہی ہے جس کے نتائج نہ صرف خطرناک ہوتے جا رہے ہیں ۔ وسائل کی کمی کے باعث لوگ بچوں کو اسکول بھیجنا تو دور کی بات اپنے...
برطانیہ کے ایک سیکنڈری اسکول نے مسجد میں ایک بچے کے ساتھ پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد استاد کو برطرف کر دیا۔ یہ ویڈیو گزشتہ رات ایک فیس بک کمیونٹی گروپ میں پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچے پر برہمی کا اظہار کرتے اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے گمنام شخص نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بیٹلی کے ایک ہائی سکول کا استاد ہے جو صرف لڑکوں کا ایک سیکنڈری اسکول ہے اور اس میں تقریباً 800 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ استاد نے ایک...